حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، ملک بھر سے 4لاکھ 55ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، ملک بھر سے 4لاکھ 55ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)وزارت مذہبی امور کی جانب سے شروع کئے گئے حج رجسٹریشن کے عمل میں ملک بھر سے 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق اس سال بھی حکومت نے دو حج پیکجز کا اعلان کیا ہے جن میں ایک طویل مدتی اور دوسرا مختصر مدتی حج پیکج شامل ہے، طویل مدتی حج پیکیج 38 سے 42 دنوں پر مشتمل ہو گا جبکہ مختصر یا شارٹ حج پیکج 20 سے 25 دن کے قیام پر مبنی ہو گا۔
حج اخراجات کی ادائیگی دو اقساط میں وصول کی جائے گی، طویل مدتی حج کے خواہشمند افراد کو درخواست کے ساتھ ابتدائی طور پر 5 لاکھ روپے جبکہ شارٹ پیکج کے لیے 5 لاکھ 50 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے، پیکج کی دوسری قسط نومبر 2025 میں وصول کی جائے گی۔
اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ نجی حج سکیم کے لیے 60 ہزار افراد کو کوٹہ فراہم کیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کی قرعہ اندازی مقررہ وقت پر کی جائے گی اور منتخب افراد کو بروقت اطلاع دی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنومئی کیا ہے بھگتنا تو پڑیگا،پی ٹی آئی والے شور نہ مچائیں ،عدالت جائیں،وفاقی وزیر عطا تارڑ نومئی کیا ہے بھگتنا تو پڑیگا،پی ٹی آئی والے شور نہ مچائیں ،عدالت جائیں،وفاقی وزیر عطا تارڑ حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی 5اگست کو ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، مختلف شاہراہوں پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا... کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کو 1منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ،پی ٹی آئی احتجاج کیلئے کوئی اور دن رکھتی تو... پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظرراولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد پی ٹی آئی نے 5اگست احتجاجی پلان کو حتمی شکل دیدی، اڈیالہ کے باہر احتجاج کا فیصلہ، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اسلام آباد...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حج سکیم کے
پڑھیں:
شہرِ قائد میں 6 روز کے دوران 26 ہزار سے زائد ای چالان
ویب ڈیسک : شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6 روز میں 26 ہزار 155 سے زائد ای چالان کردیے گئے۔
کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کردیئے جبکہ گزشتہ6 روزکے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد26ہزار155 سے تجاوزکرگئی۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کراچی نے جدید وخود کارفیس لیس ای ٹکٹکںگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کیے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان، بغیرہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے۔اس کے علاوہ کالے شیشوں پر 71 ای چالان، نوپارکنگ پر 26، رانگ وے پر 14، اوور لوڈنگ پر 2 اوربیجا لوڈ پر 10ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں مسافروں کو بسوں کی چھت ہر بیٹھانے پر 58، اسٹاپ لائن کیخلاف ورزی پر28 اور ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2 ای چالان جاری کیے گئے جبکہ ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں ہوا۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔