پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بے مثال تیزی دیکھی گئی جس نے تمام سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کا بھرپور اعتماد نظر آیا اور خریداری کے رجحان میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ بیالیس ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی ہنڈرڈ انڈیکس میں گیارہ سو سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ بیالیس ہزار ایک سو چوہتر پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو ملکی مالیاتی منظرنامے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا جب ہنڈرڈ انڈیکس میں سولہ سو چوالیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ اکتالیس ہزار چونتیس پوائنٹس پر بند ہوا تھا دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی اور ڈالر بارہ پیسے سستا ہو کر دو سو بیاسی روپے بہتر پیسے سے کم ہو کر دو سو بیاسی روپے ساٹھ پیسے پر آ گیا جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کچھ نرمی آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔