کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا آغاز بازارِ حصص میں شان دار تیزی کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس نے نئی تاریخی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوتے ہی سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کے باعث 100 انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا اور صرف چند منٹ کے اندر انڈیکس 1139 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 42 ہزار 174 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایکس میں تیزی کی یہ پیش رفت گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والی مثبت کاروباری فضا کا تسلسل ہے، جب انڈیکس  ایک لاکھ 41 ہزار 034 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک ایکسچینج کے ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا، اقتصادی اشاریوں میں بہتری، اور پالیسی سطح پر مثبت اشارے بازارِ حصص کی اس بلند پروازی کے اہم عوامل ہیں۔

پی ایس ایکس میں جاری حالیہ نئی تیزی نے نہ صرف سرمایہ کاروں  کو مثبت راہ دکھائی ہے، وہیں معیشت کے استحکام کی امیدیں بھی مزید بڑھا دی ہیں۔ ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو مارکیٹ مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم