اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا آغاز بازارِ حصص میں شان دار تیزی کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس نے نئی تاریخی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوتے ہی سرمایہ کاروں کے مثبت رجحان کے باعث 100 انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا اور صرف چند منٹ کے اندر انڈیکس 1139 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 42 ہزار 174 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایکس میں تیزی کی یہ پیش رفت گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والی مثبت کاروباری فضا کا تسلسل ہے، جب انڈیکس ایک لاکھ 41 ہزار 034 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک ایکسچینج کے ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا، اقتصادی اشاریوں میں بہتری، اور پالیسی سطح پر مثبت اشارے بازارِ حصص کی اس بلند پروازی کے اہم عوامل ہیں۔
پی ایس ایکس میں جاری حالیہ نئی تیزی نے نہ صرف سرمایہ کاروں کو مثبت راہ دکھائی ہے، وہیں معیشت کے استحکام کی امیدیں بھی مزید بڑھا دی ہیں۔ ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو مارکیٹ مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے سی ڈی اے ، نا کوئی میرٹ نا کوئی ضابط،، جس پر دل آیا عہدہ دیدیا،من پسند جونئیر آفیسران کی سینئرپوسٹوں پر تعیناتی معمول... چین اور امریکہ کے عالمی نظریات کا تہذیبی فرق اور انسانیت کا مستقبل شی جن پھنگ کی جانب سے ” 15ویں پانچ سالہ منصوبے ” کی تشکیل کے لئے عوامی تجاویز کی شمولیت پر اہم ہدایات راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں مزید انکشافات افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان اچانک ملتوی وزیرِ اعظم کا گلگت بلتستان کا دورہ، گورنر کی حالیہ بارشوں کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے بریفنگ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات : بلوچستان میں 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ
سکیورٹی خدشات : بلوچستان میں 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز
کوئٹہ(آئی پی ایس )حکومت بلوچستان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں 15 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، دفعہ 144 کے دوران اسلحے کی نمائش، ڈبل سواری، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع اور منہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی۔اعلامیہ میں انتظامیہ کی جانب سے میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں کالے شیشے والی گاڑیوں پر پابندی عائد ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا کیساتھ تجارتی معاہدے کے اثرات، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 41 سے اوپر بند ہوا امریکا کیساتھ تجارتی معاہدے کے اثرات، 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 41 سے اوپر بند ہوا پی سی بی بورڈ کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کے نام سے شرکت پرپابندی کا فیصلہ عمران خان کے بیٹوں نے ویزا کیلئے درخواست نہیں دی: پاکستانی ہائی کمیشن اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیررہنمائوں کی پریس کانفرنس عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا کراچی: مسجد کے باہر فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم