دہلی کے ہائی سیکیورٹی زون میں خاتون رکن اسمبلی سے سونے کی چین چھین لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
بھارت کے دارالحکومت دہلی کے انتہائی سیکیورٹی والے علاقے ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کانگریس کی خاتون رکن اسمبلی سدھا رام کرشنن سے مارننگ واک کے دوران اسکوٹی سوار ایک شخص نے سونے کی چین چھین لی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح تقریباً 6 بجے کے بعد اُس وقت پیش آیا جب سدھا رام کرشنن پولینڈ ایمبیسی کے قریب واک کر رہی تھیں۔
ایک ہیلمٹ پہنے اسکوٹی سوار آہستہ آہستہ ان کے قریب آیا، اور جیسے ہی موقع ملا، ان کے گلے سے سونے کی چین زور سے کھینچ لی، جس کے نتیجے میں ان کی گردن پر چوٹ بھی آئی۔
رکن اسمبلی نے فوری طور پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر واقعے کی شکایت درج کرائی اور اسے خواتین کی سیکیورٹی کے حوالے سے خطرناک پیغام قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ "اگر دہلی کے ہائی سیکیورٹی زون میں بھی خواتین محفوظ نہیں ہیں، تو ملک کے باقی علاقوں کی صورتحال کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔"
مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔