صارفین کو اب بجلی کا بل کس شکل میں دیا جائے گا؟ اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کیلئے بجلی بل کا نیا لےآؤٹ مرتب کیا گیا ہے، جس کی مدد سے اب شہری بجلی کے استعمال اور ادائیگیوں کا واضح خلاصہ دیکھ سکیں گے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بل کی ترتیب میں تبدیلی کا مقصد معلومات کو آسان بنانا ہے جبکہ صارفین کے لیے نرخ ، زمرہ جات یا سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ اس وقت جو ٹیرف نافذ العمل ہے، وہ جولائی 2025 میں حکومتِ پاکستان نے تمام ڈسکوز کے لیے جاری کیا تھا اور ملک بھر میں یکساں طور پر لاگو ہے۔نئے بل کا لےآؤٹ کے-الیکٹرک کی نئی حکمتِ عملی کی عکاس ہے، جو اس کے وژن کا حصہ ہے تاکہ صارفین کو ان کے بجلی کے استعمال اور اخراجات کے بارے میں آسان اور قابلِ فہم معلومات فراہم کی جا سکے۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
کے الیکٹر کے جاری بیان کے مطابق بل میں لےآؤٹ کی یہ تبدیلی مختلف صارف طبقات کے ساتھ تفصیلی غور وخوض کے بعد متعارف کرائی گئی ہے۔ نمایاں خصوصیات میں بل کی تفصیلات کا خلاصہ، ایک جگہ پر تمام حساب کتاب، اہم اعلانات و پیغامات کے لیے علیحدہ پیغام رسائی کا خانہ، بجلی کے نرخ اور ٹیکسز کی تفصیلات کے ساتھ صارف کے رابطے کے ذرائع شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے بل میں اہم معلومات جیسے کہ بل کا حساب، توانائی چارجز اور ٹیکس نمایاں طور پر سامنے نظر آئیں گے، صارف سے متعلق معلومات جیسے کہ کنیکٹڈ لوڈ، سیکیورٹی ڈپازٹ اور اکاؤنٹ نمبر کو بھی ایک باکس میں یکجا کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پیغام بورڈ ایک اضافی فیچر کے طور پر شامل کیا گیا ہے جو صارف کے اکاؤنٹ سے متعلق مخصوص معلومات اور حکومت کی ہدایت کے مطابق ٹیرف یا ٹیکس میں تبدیلی سے آگاہ کرے گا۔
تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا
نئے بل کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں اضافی پرچوں کی ضرورت کم کر دی گئی ہے جو معلومات پہلے علیحدہ فلائر کے ذریعے دی جاتی تھیں، وہ اب بل کے پچھلے صفحے پر شامل کی گئی ہیں۔ ان میں نیٹ میٹرنگ، اسمارٹ میٹر اپڈیٹس اور دیگر سروس معلومات شامل ہیں۔
کےالیکٹرک کی سینئر ڈائریکٹر اور ہیڈ آف مارکیٹنگ و کسٹمر ایکسپیرینس نور افشاں نے کہا ہے کہ نیا بل صارفین کے ساتھ ہمارے شفاف رابطے کے عزم کا مظہر ہے، اور یہ فیصلہ صارفین کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کیا گیا ہے
پڑھیں:
اسرائیل کے اعتراض کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارہ کا علاقہ اور لبنانی قلعے عالمی ورثے قرار
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی عالمی ورثہ کمیٹی نے اسرائیل کے اعتراضات کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے کے تاریخی مقام سبسطیہ اور جنوبی لبنان کے جبل عامل خطے کے پانچ تاریخی قلعوں کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں مقامات کو ساتھ ہی خطرے سے دوچار عالمی ورثہ کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
اسرائیل نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام سیاسی نوعیت کا ہے، اور خاص طور پر لبنان کے بیوفورٹ قلعہ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب فلسطینی اور لبنانی حکام نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔
یونیسکو کی کمیٹی نے لبنان کے قدیم شہر صور کو بھی تنازع اور ممکنہ نقصان کے خدشات کے باعث خطرے سے دوچار عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔