کےالیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی کے بل کی نئی شکل متعارف کرادی ، شہری بجلی کے استعمال اور ادائیگیوں کا واضح خلاصہ دیکھ سکیں گے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بل کا نیا لےآؤٹ مرتب کیا گیا اب اسی ڈیزائن کے تحت صارفین کو بل ارسال کیے جائیں گے، بل کی ترتیب میں تبدیلی کا مقصد معلومات کو آسان بنانا ہے جب کہ صارفین کے لئے نرخ ، زمرہ جات یا سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ترجمان کے مطابق اس وقت جو ٹیرف نافذ العمل ہے، وہ جولائی 2025 میں حکومتِ پاکستان نے تمام ڈسکوز کے لئے جاری کیا تھا اور ملک بھر میں یکساں طور پر لاگو ہے۔
نئے بل کا لےآؤٹ کے الیکٹرک کی نئی حکمت عملی کی عکاس ہے، جو اس کے وژن کا حصہ ہے تاکہ صارفین کو ان کے بجلی کے استعمال اور اخراجات بارے آسان اور قابلِ فہم معلومات فراہم کی جا سکے۔
کے الیکٹرک کےبیان کے مطابق بل میں لےآؤٹ کی یہ تبدیلی مختلف صارف طبقات کے ساتھ تفصیلی غور وخوض کے بعد متعارف کرائی گئی ہے۔
 نمایاں خصوصیات میں بل کی تفصیلات کا خلاصہ، ایک جگہ پر تمام حساب کتاب، اہم اعلانات و پیغامات کیلئے علیحدہ پیغام رسائی کا خانہ، بجلی کے نرخ اور ٹیکسز کی تفصیلات کے ساتھ صارف کے رابطے کے ذرائع شامل ہیں۔
 نئے بل میں اہم معلومات جیسے کہ بل کا حساب، توانائی چارجز اور ٹیکس نمایاں طور پر سامنے نظر آئیں گے، صارف سے متعلق معلومات جیسے کہ کنیکٹڈ لوڈ، سکیورٹی ڈپازٹ اور اکاؤنٹ نمبر کو بھی ایک باکس میں یکجا کیا گیا۔
  پیغام بورڈ ایک اضافی فیچر کے طور پر شامل کیا گیا جو صارف کے اکاؤنٹ سے متعلق مخصوص معلومات اور حکومت کی ہدایت کے مطابق ٹیرف یا ٹیکس میں تبدیلی سے آگاہ کرے گا۔
نئے بل کا ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں اضافی پرچوں کی ضرورت کم کر دی گئیجو معلومات پہلے علیحدہ فلائر کے ذریعے دی جاتی تھیں۔
  بل کے پچھلے صفحے پر شامل کی گئی ہیں تاکہ ماحول دوست اقدامات کو فروغ دیا جا سکے۔ ان میں نیٹ میٹرنگ، اسمارٹ میٹر اپڈیٹس اور دیگر سروس معلومات شامل ہیں۔
کےالیکٹرک کی سینئر ڈائریکٹر اور ہیڈ آف مارکیٹنگ و کسٹمر ایکسپیرینس نور افشاں کا کہنا تھا کہ نیا بل صارفین کیساتھ ہمارے شفاف رابطے کے عزم کا مظہر ہے اور یہ فیصلہ صارفین کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Post Views: 7.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بجلی کے کیا گیا

پڑھیں:

واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار

اسلام آباد،بجلی صارفین(awais laghari) کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کیونکہ جون 2026 کے دوران صارفین کو فی یونٹ 20 پیسے کا خالص ریلیف ملے گا جبکہ بجلی کی مجموعی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس ریلیف کے نتیجے میں جون 2026 کے بجلی نرخ جنوری سے مئی 2026 کے مقابلے میں برقرار رہیں گے اور صارفین پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔

پس منظر میں اپریل 2026 کے دوران عالمی توانائی منڈی کو شدید دباؤ کا سامنا رہا۔ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث آر ایل این جی کی قلت پیدا ہوئی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق اگر بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو صارفین پر 5 سے 6 روپے فی یونٹ تک اضافی بوجھ پڑ سکتا تھا۔حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے محدود لوڈ مینجمنٹ، مارکیٹوں کی جلد بندش، مقامی گیس کی اضافی فراہمی اور فرنس آئل کے محدود استعمال سمیت متعدد اقدامات کیے۔

، جس کے نتیجے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا اثر صرف 1.73 روپے فی یونٹ تک محدود رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے تقریباً 38 ارب روپے کا ممکنہ اضافی بوجھ صارفین پر منتقل ہونے سے بچ گیا۔

دوسری جانب بہتر انتظامی اصلاحات، لائن لاسز میں کمی، بجلی کی طلب میں اضافے اور مختلف ٹیرف پیکیجز کے مثبت اثرات کے باعث سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی

جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 65 ارب روپے کا فائدہ پہنچا۔حکومت کا مؤقف ہے کہ توانائی کے شعبے میں بروقت فیصلوں اور مؤثر انتظامی حکمت عملی کے باعث عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود بجلی صارفین کو بڑے مالی بوجھ سے محفوظ رکھا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی‘ 4 پاکستانی قتل: مکمل معلومات نہیں ملیں: دفتر خارجہ 
  • بجلی صارفین متوجہ ہوں،اہم اعلان سامنے آگیا
  • رواں ماہ بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ پاور ڈویژن نے بتا دیا
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
  • بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا، فی یونٹ نرخ بڑھنے کا امکان