واٹس ایپ کا منفرد فیچر متعارف، صارفین گروپ چیٹ میں اسٹیٹس شیئر کرسکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک اہم اور منفرد فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت اب گروپ چیٹس میں براہ راست اسٹیٹس اپڈیٹ شیئر کیا جاسکے گا۔ اس فیچر کا مقصد گروپ کے اندر فوری پیغام رسانی اور اعلانات کو مؤثر اور منظم بنانا ہے۔
یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.25.22.11 میں شامل کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر یہ گوگل پلے بیٹا پروگرام میں شامل چند مخصوص صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ فیچر کے تحت اب صارفین کسی بھی واٹس ایپ گروپ کے اندر موجود انفارمیشن اسکرین سے ایک خاص اسٹیٹس اپڈیٹ تیار کر سکتے ہیں، جو صرف اسی گروپ کے تمام ممبران کو دکھائی دے گا۔ یہ اپڈیٹ نہ تو کسی مخصوص فرد کو ٹیگ کرنے کی ضرورت رکھتا ہے اور نہ ہی اس کے لیے الگ سے اطلاع بھیجنے کی۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا مس کالز کی یاددہانی کے لیے مفید فیچر متعارف
اس سے قبل واٹس ایپ اسٹیٹس صرف مخصوص منتخب کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کیے جاسکتے تھے، تاہم یہ نیا فیچر انفرادی گروپس کے اندر اطلاعات کے تبادلے کو زیادہ واضح اور مؤثر بنا دے گا۔ اسٹیٹس پوسٹس، عام اسٹیٹس کی طرح، چوبیس گھنٹے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گی، جس سے گروپ چیٹ کا ماحول غیر ضروری پیغامات سے محفوظ رہے گا۔
واٹس ایپ کے مطابق صارفین یہ گروپ اسٹیٹس اپڈیٹس دو مقامات سے دیکھ سکتے ہیں۔ یا تو براہ راست گروپ کے آئیکون پر کلک کر کے، یا پھر عمومی اسٹیٹس اپڈیٹس کے ٹیب میں، جہاں ہر گروپ کی پوسٹ الگ سے اور واضح طور پر ظاہر کی جائے گی۔ ان اسٹیٹسز کو صرف وہی افراد دیکھ سکیں گے جو اس مخصوص گروپ کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی بار بات چیت میں الجھن کا توڑ، واٹس ایپ نے ’ویو ایموجی‘ متعارف کرا دیا
واٹس ایپ نے اس نئے فیچر کے بارے میں یہ بھی تصدیق کی ہے کہ ان گروپ اسٹیٹس اپڈیٹس کو مکمل اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ رکھا جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ ان کی رازداری اور سکیورٹی پہلے کی طرح برقرار رہے گی۔
یہ نیا اضافہ خاص طور پر ان گروپ چیٹس کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوتے ہیں اور اہم اعلانات یا پیغامات عام گفتگو میں دب کر رہ جاتے ہیں۔ اب ایسے تمام پیغامات کو اسٹیٹس کی صورت میں نمایاں طور پر پیش کیا جاسکے گا اور وہ مخصوص مدت کے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا کوئیک ری کیپ فیچر کیا ہے؟
فی الوقت یہ فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے اور محدود صارفین کو دستیاب ہے، تاہم جلد ہی توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی اسے تمام صارفین کے لیے جاری کر دے گی۔ واٹس ایپ کی جانب سے یہ ایک اور قدم ہے جو صارفین کے درمیان بہتر رابطہ، معلومات کی ترسیل اور پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹیٹس شیئر گروپ چیٹ میٹا واٹس ایپ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹس شیئر گروپ چیٹ میٹا واٹس ایپ واٹس ایپ گروپ کے کے لیے یہ بھی
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل