78 واں یومِ آزادی آج منایا جارہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ملک بھر میں آج 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
جشن آزادی پر مزار قائد کراچی اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب کچھ دیر بعد ہوں گی۔
بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن آج منایا جارہا ہے، ملک کا ہر شہر، ہر گلی، محلہ قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان سمیت ملک بھر میں چراغاں اور آتش بازی کی گئی۔ نوجوان قومی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا، سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا۔
قومی اسمبلی میں یوم آزادی اور معرکہ حق پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی، لازوال قربانیوں کو خراج تحسین، اپنی سالمیت اور خودمختاری کی ہر قیمت پر حفاظت کا عزم دہرایا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شکارپور میں ٹرک حادثہ، 7 جاں بحق، 6 زخمی
شکارپور کے قریب قومی شاہراہ بائی پاس کے مقام پر ایک افسوسناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سبزی سے لدے ٹرک نے سڑک کنارے سوئے ہوئے افراد کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجگور میں المناک حادثہ، 9 جاں بحق
جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم ٹرک کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جا سکے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹرک حادثہ شکار پور قومی شاہراہ بائی پاس