علی امین گنڈا پور کا بیان پرتشدد سوچ کا عکاس ہے، طارق فضل چودھری
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، تحریک انصاف 6 اگست کو احتجاج کر لے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک ہی وقت میں حساس مقامات پر حملے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا بیان پرتشدد سوچ کا عکاس ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، تحریک انصاف 6 اگست کو احتجاج کر لے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا بیان پرتشدد سوچ کا عکاس ہے، امن و امان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، 9 مئی کو ایک ہی وقت میں حساس مقامات پر حملے کیے گئے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ شہروں کو بند کرنے کی بات کی، اپوزیشن ایشوز کی سیاست کرے۔ طارق فضل چودھری نے عبدالقیوم نیازی کی گرفتاری کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طارق فضل چودھری کہنا تھا کہ
پڑھیں:
عظمیٰ بخاری نے فواد چودھری کو چیلنج کر دیا
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اب وزیر نا سہی لیکن بات کرنے سے پہلے سوچنا اور اس کا ثبوت فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ آپ کو چیلنج کر رہی ہوں ثابت کریں روزانہ ایک لاکھ ڈالر کے اشتہار دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے فواد چودھری کو چیلنج کر دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب وزیر نا سہی لیکن بات کرنے سے پہلے سوچنا اور اس کا ثبوت فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پہ بے تکی غیر ذمہ داری نہیں چلے گی، آپ کو چیلنج کر رہی ہوں ثابت کریں روزانہ ایک لاکھ ڈالر کے اشتہار دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ملک کے خلاف سازش کرنا، بدنام کرنا ملک دشمنی ہے، کارکردگی بتانا جرم نہیں۔