نومئی کیا ہے بھگتنا تو پڑیگا،پی ٹی آئی والے شور نہ مچائیں ،عدالت جائیں،وفاقی وزیر عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
نومئی کیا ہے بھگتنا تو پڑیگا،پی ٹی آئی والے شور نہ مچائیں ،عدالت جائیں،وفاقی وزیر عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نومئی کیا ہے بھگتنا تو پڑیگا،پی ٹی آئی والے شور نہ مچائیں ،عدالت جائیں۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے عطا تارڑکا کہنا تھا کہ میاں اظہرکی وفات سے سیاسی خلا پیدا ہوگیا ہے، وہ پر نہیں ہو پائے گا، میاں اظہر کے ساتھ خاندانی تعلق تھا ،میاں نواز شریف کے والد میاں شریف اور میاں اظہر کے والد کے مابین دیرینہ تعلقات تھے، لاہور کی سیاسی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں علی محمد خان کو بتاوں شہباز شریف کی والدہ کا انتقال ہوا، عدالت نے حاضری سے استثنی نہیں دیا ان کو سزائیں 9مئی کے واقعات پہ ملی ہیں، اس پہ شور نہ مچائیں عدالت جائیں،نومئی کیا ہے بھگتنا پڑیگا۔وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ نومئی کوشہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، نومئی کی سزائیں قانون کے مطابق ہوئی ہے، نومئی کے واقعات میں کون ملوث ہے سب کوپتا ہے،پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کے تحت9مئی کوفساد برپا کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ پی ٹی آئی کی 5اگست کو ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، مختلف شاہراہوں پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا... کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5اگست کو 1منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ،پی ٹی آئی احتجاج کیلئے کوئی اور دن رکھتی تو... پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظرراولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد پی ٹی آئی نے 5اگست احتجاجی پلان کو حتمی شکل دیدی، اڈیالہ کے باہر احتجاج کا فیصلہ، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اسلام آباد... شیعہ علما کونسل کا زائرین کے زمینی راستے نہ کھولنے پر جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شور نہ مچائیں عدالت جائیں پی ٹی آئی
پڑھیں:
بھارت میں گول گپوں کا تنازع، پولیس کو بیچ میں کودنا پڑا
بھارتی ریاست گجرات کے شہر وادودرا میں ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے ٹھیلے والے سے کم گول گپے ملنے پر بیچ سڑک پر دھرنا دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی بینک میں بیف پارٹی، ملازمین کا انوکھا احتجاج
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے 20 روپے دے کر 6 گول گپے خریدے مگر ٹھیلے والے نے صرف 4 گول گپے دیے۔ یہ دیکھ کر وہ برہم ہوگئیں اور سڑک پر ہی بیٹھ کر احتجاج شروع کر دیا۔
خاتون کا مطالبہ تھا کہ اسے مزید 2 گول گپے دیے جائیں تاکہ سودا پورا ہو، اس دوران راہگیر اور موٹر سائیکل سوار رک گئے اور اس منظر کو اپنے موبائل فونز میں قید کرنے لگے، کچھ ہی دیر میں موقع پر ہجوم جمع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹی کے زخمی ہونے پر والد کا انوکھا احتجاج، پانی بھرے گڑھے میں بستر لگا کر لیٹ گیا
پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ خاتون نے روتے ہوئے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ صرف اپنا حق چاہتی ہیں اور انصاف کے طور پر 6 گول گپے چاہییں۔
خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ اس پانی پورے والے کا ٹھیلہ بند کروائیں، مجھے یہاں اس کا ٹھیلہ نہیں چاہیے۔
پولیس نے خاتون کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کرایا، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ٹھیلے والے نے آخرکار 2 مزید گول گپے دیے یا نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں