تقسیم کار کمپنیوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو 53 ارب روپے کا ریلیف دینے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو 53 ارب روپے کا ریلیف دینے کی درخواست دے دی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ مالی سال 25-2024 چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے متعلق عوامی سماعت مکمل کرلی گئی، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
اویس لغاری نے کہا کہ پالیسی نافذ ہونے کے بعد مسابقتی مارکیٹ میں بجلی کی آزادانہ تجارت ممکن ہوسکے گی،
نیپرا کا کہنا ہے کہ ڈسکوز نے 53 ارب 39 کروڑ روپے صارفین کےلیے ریلیف کی درخواست جمع کروائی تھی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق صارفین کو اگلے 3 ماہ تک ریلیف 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ تک ملے گا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ
پڑھیں:
نیپرا کو کےالیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی سے روک دیا گیا
—فائل فوٹونیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی سے روک دیا۔
عدالت نے نیپرا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور فریقین سے 19 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیے کے الیکٹرک: نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کے حق میں، حکومت کا فیصلے کا دفاعدورانِ سماعت کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیپرا نے 20 اکتوبر کو ایسے فریق کی درخواست پر فیصلہ کیا جو مرکزی کیس میں فریق نہیں، نیپرا نے نظرِ ثانی کی درخواستیں مسترد اور از خود نوٹس کے تحت ٹیرف 32 روپے فی یونٹ مقرر کیا۔
وکیل نے بتایا کہ حکومت نے نئے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تو کے الیکٹرک کو نقصان ہو گا، ایسی صورت میں کے الیکٹرک کو آپریشن بند کرنا بھی پڑسکتا ہے۔
الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ نیپرا نے نظرِ ثانی کے دوران درخواست گزار کو نوٹس تک جاری نہیں کیا، کے الیکٹرک نے نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیل بھی دائر کی ہے۔