پولیس کے شہداء ہمارا فخر، قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے: صدر، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں، اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں آج یوم شہدا پولیس منایا جا رہا ہے، مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں پولیس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری
یومِ شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آج کے دن ہم اپنے بہادر پولیس افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، بہادرپولیس افسران اور جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کرانے کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے، قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہزاروں بہادر پولیس جوانوں نے ملک و قوم کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، حکومت شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھاتی رہے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں، شہداء کے اہل خانہ کو بھی سلام جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد اہلکاروں نے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔
خوبصورت نوجوان لڑکی نے آدمی کو شادی کے لیے بلایا آگے سے 'سسرال والے' کچے کے ڈاکو نکلے ,تاوان کا مطالبہ،حکومت بھی بے بس
انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان میں ایلیٹ فورس کے 5 جوان شہید ہوئے، پاکستان پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا دنیا میں لوہا منوایا، جرائم کی روک تھام کے لئے پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام ہے، جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کر کے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان عظیم محافظوں کو سلام جو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو کر امر ہوگئے، دہشت گردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس افسر و جوان قوم کے ہیرو ہیں۔
در فشاں سلیم نے بلال عباس سے نکاح کی خبروں پر پہلی بار خاموشی توڑ دی
انہوں نے کہا کہ ریاست ان عظیم خاندانوں کی مقروض ہے جن کے بیٹوں نے امن و تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کیں، ایس ایس پی اشرف مارتھ، کیپٹن مبین اور تمام پولیس شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے، آج ہم اپنے ضمیر کے سامنے عہد کرتے ہیں کہ نہ ہم پولیس شہداء کو بھولیں گے، نہ اُن کے خاندانوں کو تنہا چھوڑیں گے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہ پولیس پولیس کے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
اچھے کپڑوں اور گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی: حرا مانی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو ایک دلچسپ پیغام دے دیا۔حرا مانی انسٹاگرام پر اپنی مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں کبھی وہ ڈانس تو کبھی مزاحیہ ویڈیوزبناتی نظر آتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی اپنے مداحوں کو ایک دلچسپ پیغام بھی دیا۔اداکارہ نے لکھا کہ اچھے کپڑوں اور اچھی گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی اور جب میرے پاس یہ سب کچھ آیا تو مجھے پتا چلا۔انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے اندر کے بچے کو نہیں مارو، جو صرف چھوٹی موٹی چیزوں میں خوش رہتا ہے، اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے گزاریں۔