راولپنڈی: جرگہ کے حکم پر سدرہ عرب کے قتل میں بڑی پیش رفت، ویڈیو بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر 19 سالہ شادی شدہ لڑکی سدرہ عرب کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے قتل میں ملوث 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق، سدرہ عرب کو اس کے 3 بھائیوں اور دیگر افراد نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں عرب گل (سدرہ کا بھائی)، سسر محمد صالح عرف سلیم اور چچا مانی گل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت، کپڑے اور اسلحہ برآمد
تفتیشی ذرائع کے مطابق، تینوں ملزمان نے مانی گل کے کمرے میں لڑکی کے منہ پر تکیہ رکھ کر گلا دبا کر قتل کیا۔
پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والا تکیہ، بیڈ شیٹ اور غسل میں استعمال کی گئی اشیاء بھی برآمد کر لی ہیں۔
قتل کی منصوبہ بندی جرگے میں ہوئیتفتیشی ذرائع کے مطابق، سدرہ عرب کو قتل کرنے کا فیصلہ ملزم عصمت اللہ کی بیٹھک میں ہونے والے جرگے میں کیا گیا، جس کی سربراہی بھی عصمت اللہ نے کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سدرہ کو برادری کے افراد کی موجودگی میں کمرے میں لے جاکر قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق، جرگے کے سربراہ عصمت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے نہ صرف قتل کا حکم دیا بلکہ سدرہ کا جنازہ بھی خود پڑھایا۔
اس کے علاوہ سدرہ کے دوسرے شوہر عثمان نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
مقتولہ کو قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
یہ فوٹیج 17 جولائی کی ہے، جس دن راولپنڈی میں شدید بارش ہو رہی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سدرہ عرب کی لاش ایک لوڈر رکشہ میں لائی گئی اور بارش سے بچانے کے لیے سرخ ترپال میں لپیٹی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کی قبر کشائی، عدالتی حکم پر کارروائی مکمل
قبرستان میں 10 سے 15 افراد کی موجودگی بھی فوٹیج میں دیکھی جا سکتی ہے، اور ایک موقع پر ترپال کو اٹھاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
مجموعی طور پر 14 افراد ملوث، 8 تاحال گرفتار نہیںپولیس ذرائع کے مطابق، قتل اور اس کی منصوبہ بندی میں 14 افراد (مرد و خواتین) ملوث تھے جن میں سے 8 ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔
پس منظر: نکاح، دھمکیاں اور پھر قتلسدرہ عرب نے 12 جولائی کو مظفر آباد میں عثمان نامی شخص سے نکاح کیا تھا۔ اس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے نکاح کر رہی ہے اور اس کا پہلا شوہر اسے زبانی طلاق دے چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، لرزہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں
عثمان کے والد کے مطابق نکاح کے 4 دن بعد بعض مسلح افراد نے دھمکیاں دیں اور کہا کہ لڑکی واپس کرو، ہم اسے باقاعدہ رخصت کریں گے۔ تاہم بعد ازاں سدرہ کو لے جایا گیا اور قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا مؤقفپولیس کے مطابق، یہ غیرت کے نام پر ایک منصوبہ بند قتل ہے، جس میں جرگہ اور برادری کی مکمل سرپرستی شامل تھی۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور کیس کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راولپنڈی پیرودھائی سدرہ عرب غیرت کے نام پر قتل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: راولپنڈی پیرودھائی غیرت کے نام پر قتل غیرت کے نام پر راولپنڈی میں کے حکم پر کے مطابق قتل کی پر قتل
پڑھیں:
ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی
ایشیا کپ کے دوران پیش آنے والے متنازع واقعے پر آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر اور کپتان سے معافی مانگ لی، جس کی ویڈیو اب منظرِ عام پر آ چکی ہے۔
میچ ریفری پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی، پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان اورمنیجر سے معافی مانگی، ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی وڈیو جاری کردی گئی pic.twitter.com/uaNe1f3Ehr
— Ali Tanoli (@alitanoli889) September 17, 2025
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا کے خلاف میچ کے دوران پیش آئے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 14 ستمبر کو پیش آنے والی صورتحال ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔
یاد رہے کہ مذکورہ میچ کے ٹاس کے وقت پائی کرافٹ نے پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کو مصافحے سے روک دیا تھا، جس پر پی سی بی نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا اور میچ ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
آئی سی سی نے بھی اس معاملے پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی پر انکوائری کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
میچ ریفری کے تنازع پر پاکستان اور آئی سی سی کے درمیان جاری ڈیڈ لاک اب ختم ہوگیا ہے، جس کے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ٹاس ہوگیا ہے۔ یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری وی نیوز ویڈیو جاری