پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت، 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا، وزیر داخلہ محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا۔پیر کو یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،ان عظیم محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو کر امر ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس افسر و جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے شہدا نے فرض نبھاتے ہوئے اپنی زندگیاں قربان کرکے تاریخ میں اپنا مقام امر کیا، ریاست ان عظیم خاندانوں کی مقروض ہے جن کے بیٹوں نے امن و تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔(جاری ہے)
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ، شہید کیپٹن مبین اور تمام پولیس شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم ہر لمحہ پولیس کے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے،وہ قوم ہمیشہ سرخرو ہوتی ہے جو اپنے شہدا کی تکریم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے ضمیر کے سامنے عہد کرتے ہیں کہ نہ ہم پولیس شہدا کو بھولیں گے اور نہ ہی اُن کے خاندانوں کو تنہا چھوڑیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے شہدا کو
پڑھیں:
محسن نقوی کا نادرا، پاسپورٹ آفس کا دورہ، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے علاقے فہد ٹاؤن میں نادرا سنٹر اور ڈیرہ گجراں شالیمار میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا۔
اس دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈ، دیگر دستاویزات اور پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔
وزیر داخلہ نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات کے فوری حل کے احکامات جاری کیے، دورانِ دورہ ایک بزرگ خاتون کی وہیل چیئر پر موجودگی کے پیش نظر محسن نقوی نے ان کی دستاویزات کو فوری پراسیس کرنے کی خصوصی ہدایت دی۔
آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا
محسن نقوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور انہیں مکمل سہولت فراہم کی جائے۔
شہریوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ پاسپورٹ کے اجرا میں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا اور عملے کا رویہ بھی بہتر ہے جو مناسب رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی کہ نادرا سنٹر اور پاسپورٹ آفس میں آنے والے ہر شہری کا کام طے شدہ وقت میں مکمل کیا جائے جبکہ شناختی دستاویزات اور پاسپورٹ کی ڈلیوری مقررہ مدت کے اندر یقینی بنائی جائے۔
سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا
وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر مزید کہا ہے کہ شہریوں کو اپنی شناختی دستاویزات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری نہیں ہونی چاہیے۔