Express News:
2025-09-19@12:04:28 GMT

کراچی؛ گلشنِ مزدور میں ہوٹل پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT

کراچی:

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن مزدور میں چائے کے ہوٹل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔عینی شاہد اور ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران پیش آیا ، تاہم پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔

پولیس کے مطابق نیول کالونی گیٹ کے قریب کوئٹہ ماشا اللہ ہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئیں جہاں ان کی شناخت 30 سالہ حبیب اللہ ولد سعید اللہ اور 28 سالہ وہاب بروھی ولد علی محمد کے ناموں سے کی گئی ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی جب کہ ایس ایچ او سعید آباد نے فارنزک ٹیم کو بھی موقع پر طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے ۔ پولیس نے چائے کے ہوٹل پر کام کرنے والوں اور دیگر افراد کے بیان بھی قلمبند کیے ۔ ہوٹل پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کر لی  ہے۔

ہوٹل کے مالک اسرار نے بتایا کہ مقتول وہاب کا گھر ضلع بلوچستان حب چوکی کے قریب ہے جب کہ اس کا آبائی تعلق محلہ سلطان پور ، پنو عاقل ضلع سکھر سے تھا ۔ مقتول وہاب 2 بیٹوں کا باپ تھا ، ہوٹل میں رات کی ڈیوٹی کرتا تھا اور ڈیوٹی ختم کر کے اپنے گھر حب چلا جاتا تھا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقتول حبیب اللہ کا آبائی تعلق ضلع بلوچستان کوئٹہ سے کچھ فاصلے پر واقع ڈاکخانہ میزئی آذہ بدوان تحصیل ضلع قلعہ سے تھا اور 4 دن دن قبل بطور مہمان آیا تھا اور کراچی میں کام ڈھونڈ رہا تھا ۔ ہماری یا مرنے والوں کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ۔

انہوں نے بتایا کہ واردت کے وقت وہ ہوٹل پر موجود نہیں تھے، تاہم اطلاع ملنے پر سیدھا اسپتال پہنچے، تاہم اب تک کی اطلاع کے مطابق 2 ملزمان ڈکیتی کی نیت سے آئے تھے  اور ملزمان مقتولین کا موبائل فون اور نقدی چھین کر لے گئے ۔

عینی شاہد کے مطابق واقعہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا ۔ میرا قریب ہی فروٹ کا ٹھیلا ہے۔ اچانک فائرنگ کی آواز آئی ،  تو میں ہوٹل کی طرف بھاگا جہاں دیکھا تو دو افراد کو گولیاں لگی تھیں اور ایک زخمی سے بات کرنے کی کوشش کی تو اس نے بتایا ڈاکو آئے تھے ۔ ہمارے ہوٹل پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہوئے ہوگئے ۔

پولیس کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ جاں بحق افراد کا چند روز قبل جھگڑا بھی ہوا تھا ۔ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ پولیس نے مقتولین کی لاشیں کارروائی کے بعد ہوٹل کے مالک کے حوالے کر دیں ۔ ہوٹل کے مالک اسرار کا کہنا تھا کہ وہاب اور حبیب اللہ کی لاشیں آبائی علاقے بھجوائی جا رہی ہیں ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہوٹل پر

پڑھیں:

کراچی، 11 سالہ بچی کے قتل کیس میں پیشرفت، تحقیقات میں اہم انکشافات

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے گھر سے ایک روز قبل ملنے والی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے نوعمر لڑکی کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

پولیس سرجن کے مطابق نوعمرلڑکی کے پوسٹ مارٹم کے دوران زیادتی اور گلا گھونٹ کرقتل کرنے کے شواہد ملے ہیں۔

سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ایم ایل او کی جانب سے پولیس کوزبانی طورپرنوعمر لڑکی کوگلا گھونٹ کرقتل کیے جانے کا بتایا گیا ہے ، تاہم نو عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیرکو سرجانی ٹاؤن سیکٹر51 میں گھرکی چھت سےنوعمرلڑکی کی پھندا لگی لاش ملی تھی جسے پولیس نے تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا تھا۔

نوعمرلڑکی کی شناخت 11 سالہ آسیہ کے نام سے کی گئی تھی۔  گزشتہ روزپولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ کے مطابق پوسٹ مارٹم  کے دوران  نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں جبکہ نوعمرلڑکی کورسی یا کسی اور چیز سے گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران تمام ضروری حیایاتی، کیمیائی تجزیے اورزیریلے مادوں کے تعین، ڈی این اے پروفائلنگ اورکراس میچنگ کے لیے تمام پر نمونے محفوظ کرلیے گئے ہیں۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن عرفان آصف کے مطابق ایم ایل او کی جانب سے پولیس کوزبانی طورپرنوعمر لڑکی کوگلا گھونٹ کرقتل کیے جانے کا بتایا گیا ہے، تاہم نو عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔

انھون نے بتایا کہ ایم ایل او کی جانب سے تحریری طور پر پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد نوعمر لڑکی کے قتل کا مقدمہ سرکار مدعیت میں درج کیا جائے گا۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد بچی کی لاش ورثا کے حوالے کردی تھی اورمقتولہ بچی کی تدفین بھی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پڑوسی کی دو کم عمر بچوں سے متعدد باربدفعلی
  • فیصل آباد ؛ گٹر میں کام کرنیوالے 3 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق
  • کراچی، مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
  • کراچی میں پڑوسی کی دو کم عمر بچوں سے متعدد بار بدفعلی
  • کراچی میں ایک اور بڑی ڈکیتی، کریم آباد پل پر ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ لے اُڑے
  • گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، 4 نامعلوم حملہ آور فرار
  • کراچی: گلشنِ معمار میں فائرنگ، پنکچر لگوانے والا پولیس اہلکار جاں بحق
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • کراچی، گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • کراچی، 11 سالہ بچی کے قتل کیس میں پیشرفت، تحقیقات میں اہم انکشافات