ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 75 پیسے کمی کی درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔ اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو بجلی صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

نیپرا آج سماعت کرے گی

یہ کمی مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تجویز کی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج باقاعدہ سماعت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، اس ریلیف سے نہ صرف سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) بلکہ کے الیکٹرک کے صارفین بھی مستفید ہوں گے۔

ریلیف کی مالیت 53 ارب روپے سے زائد

درخواست کے مطابق، اگر نیپرا نے منظوری دے دی تو صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے اگست کے بلوں میں بجلی کے صارفین کو کو کتنا ریلیف مل سکتا ہے؟

نیپرا اتھارٹی ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیتی ہے تو 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ تک کی رعایت ممکن ہے، جب کہ اگست، ستمبر اور اکتوبر کے لیے 1 روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ماہانہ بلوں میں نمایاں کمی متوقع

قیمتوں میں اس ممکنہ کمی کے بعد عوام کو ماہانہ بجلی کے بلوں میں نمایاں ریلیف مل سکتا ہے، جس سے خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو بڑا فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے، عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کب ملے گا؟

حتمی فیصلہ جلد متوقع

اس درخواست پر حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے سماعت مکمل ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ صارفین کو ریلیف کب اور کس حد تک ملے گا، اس کا انحصار نیپرا اتھارٹی کی منظوری پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجلی صارفین نیپرا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بجلی صارفین نیپرا بجلی صارفین صارفین کو بلوں میں فی یونٹ کے لیے

پڑھیں:

بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

سویونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ملیں گے ، درخواستیں 20 اگست تک طلب
صوبے سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی توقع،محکمہ توانائی

سندھ حکومت نے عوام کو مہنگی بجلی سے نجات دلانے کیلئے بڑافیصلہ کرلیاہے۔100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، جس کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہے۔محکمہ توانائی سندھ کے مطابق اس اسکیم کیلئے درخواستیں20اگست2025 تک طلب کی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر صوبے بھر سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب صارفین کا انتخاب کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس منصوبے کا مقصد نہ صرف بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں سے عوام کو بچانا ہے بلکہ توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا بھی ہے۔سندھ حکومت کے مطابق یہ اقدام بجلی کے بحران سے نمٹنے اور ماحول دوست توانائی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد درخواست جمع کرائیں تاکہ اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر کے صارفین کے لیے اچھی خبر؛ بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری،فی یونٹ کتنے روپے کمی کا امکان ؟
  • آن لائن خریداری پر ڈیجیٹل ٹیکس کا خاتمہ: صارفین اور کاروباری طبقے کو کتنا ریلیف ملے گا؟
  • بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کر لیا
  • فیسکو کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے بڑی سہولت
  • حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
  •  حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
  • سولر پینل کتنے درجہ حرارت پر زیادہ بجلی بناتا ہے؟