یو نیور سٹی سطح پر تدر یسی نظام، معیارتعلیم کو زیادہ مو ثر بنایاجائے ، چیئرمین عام لو گ پارٹی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
عام لو گ پارٹی کے چیئر مین نسیم صادق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے خصوصایو نیور سٹی سطح پر تدر یسی نظام اور معیار کو زیادہ مو ثر بنانے کی ضر و رت ۔بجٹ میں تعلیم خصو صا یونیور سٹی سطح پر ریسر چ مقا صد کیلئے بہت کم فنڈز رکھے جاتے ہیں دو سرا یہ کہ جن شہروں میں یونیورسٹیاں نہیں ہیں وہاں یو نیور سٹیاں قائم کی جائیں یا ان کے کیمپس قائم کئے جائیں، ہماری جماعت ایک عر صہ سے گو جرانوالہ میں یو نیور سٹی کے قیام کیلئے کوشاں ہے ،ہمار ا یہ مطا لبہ فور ی پور ا کیا جائے ۔انھوں نے کہا ضر ورت اس بات کی ہے کہ عام تعلیم کے ساتھ فنی تعلیم کو جوڑا جائے۔ہماری جماعت کی کوشش ہے کہ دنیا بھر میں اسلامک ور لڈ آرڈر نا فذ کرنے کیلئے جدو جہد کی جائے، پھر یہ کہ ملک میں قران کی تفسیر ترجمہ اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ میٹرک تک ایک بچہ سیرت پڑھے اور حافظ قرآن بھی ہو ۔ چیئر مین نسیم صادق نے مزید کہا کہ اگرملکی ذخائراور معدنیات سے فائدہ اٹھایا جائے ،پٹرول، گیس کے مزید ذخائر بغیر کسی دباو¿ کے تلاش کئے جائیں ،زراعت کو بہتر بنایا جائے، اگر یہ اقدا مات کئے جائیں تو پاکستان کا قرضہ ایک سال میں اتر سکتا ہے،یہ بات ہمارے منشور میں ہے کہ 2030تک ملک کو زرعی اعتبار سے نمبر ایک ملک بنا دیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ یہ نکات خاص طور پر ہمارے منشور کا حصہ ہےں ۔انھوں نے کہا پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن ا سے بڑی بے رحمی سے برباد کیا جا رہا ہے،ضرور ت اس بات کی ہے کہ پیداوار بڑھائی جائے اور کسان کو مضبوط کیا جائے تاکہ پاکستان اپنے پاوں پہ کھڑا ہوسکے ۔انھوں نے کہا صنعتیں تیزی سے بند ہو رہی ہیں اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ مہنگائی، بجلی ،گیس، پٹرول کے نر خوں اور ڈالر کا ایک جگہ پہ نہ رکنا ہے، بڑے بزنس مین ملک سے باہر جا رہے ہیں جس سے ملک کا بڑا نقصان ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انھوں نے کہا نیور سٹی
پڑھیں:
’اپنی مردہ معیشتوں کو لے کر ڈوب جائیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت اور روس کو مشورہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ’ٹرتھ سوشل‘ پر اپنے تازہ بیان میں بھارت اور روس پر سخت تنقید کی ہے، اور دونوں ممالک کی معیشتوں کو مردہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک ساتھ تباہ ہوں، انہیں کوئی پرواہ نہیں۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے پرواہ نہیں کہ بھارت روس کے ساتھ کیا کرتا ہے۔ وہ اپنی مردہ معیشتوں کو ایک ساتھ لے کر ڈوبیں، مجھے فرق نہیں پڑتا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا نے بھارت کے ساتھ بہت کم تجارتی روابط رکھے ہیں کیونکہ بھارت کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، جو امریکی کاروبار کے لیے نقصان دہ ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
انہوں نے روس سے متعلق بھی واضح کیا کہ امریکا اور روس کے درمیان قریباً کوئی تجارتی تعلق نہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ صورتحال برقرار رہے۔ انہوں نے روس کے سابق صدر دیمتری میدویدیف کو ناکام رہنما قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ میدویدیف جو سمجھتے ہیں وہ اب بھی صدر ہیں، انہیں کہہ دو کہ اپنے الفاظ کا خیال رکھیں۔ وہ ایک خطرناک راستے میں داخل ہو رہے ہیں۔
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور روس کے درمیان تجارتی و دفاعی تعاون میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور عالمی سطح پر طاقتوں کے درمیان نئے اتحاد بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت ٹرتھ سوشل روس مردہ معیشتوں