ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج، پاکستان اور جنوبی افریقہ مدِمقابل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کا فائنل آج برمنگھم میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان چیمپئنز کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:لیجنڈز لیگ، اگلے سال پاکستان کا نام استعمال نہیں ہوگا، پی سی بی نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟
پاکستان کی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور وہ بھارت کی جانب سے سیمی فائنل سے سیاسی کشیدگی کے باعث دستبرداری کے بعد براہ راست فائنل میں پہنچی۔
پاکستان چیمپئنز کی آفیشل انسٹاگرام پوسٹ میں فائنل سے قبل لکھا گیا:
’آخری پڑاؤ: فائنل‘دوسری جانب، جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ایک ٹی 20 فارمیٹ پر مبنی ٹورنامنٹ ہے جو ہر سال انگلینڈ میں منعقد ہوتا ہے اور اسے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) کی منظوری حاصل ہے۔
یہ ٹورنامنٹ ریٹائرڈ اور غیر کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتا ہے، جن کا تعلق کرکٹ کی بڑی ٹیموں جیسے انگلینڈ، بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سے ہوتا ہے۔
2024 میں آغاز لینے والا یہ ایونٹ دنیا بھر کے شائقین کی توجہ حاصل کر چکا ہے، جہاں شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، کیون پیٹرسن، بریٹ لی، اوئن مورگن اور کرس گیل جیسے مایہ ناز سابق کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں۔
پاکستانی وقت کے مطابق فائنل کا آغاز رات 8:30 بجے ہوگا۔ شائقین کرکٹ ایک دلچسپ اور یادگار مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ
پڑھیں:
جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان