ہائی سیکیورٹی زون میں بھارتی رکن اسمبلی سے سونے کا ہار چھیننے کی سنسنی خیز واردات
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
تمل ناڑو کی کانگریس کی لوک سبھا رکن پارلیمنٹ آر سدھا کا سونا کا ہار مبینہ طور پر نئی دہلی میں پولش سفارتخانے کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار نے چھین لیا، جب وہ صبح کی واک پر نکلیں تھیں۔
آر سدھا نے یونین ہوم منسٹر امت شاہ کو لکھے گئے خط میں اس واقعے کو چونکا دینے والا قرار دیا اور کہا کہ یہ علاقہ ’ہائی سیکیورٹی زون‘ ہے۔ کانگریس رہنما نے اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ راجیہ سبھا کی ایک دوسری خاتون رکن پارلیمنٹ کے ساتھ چہل قدمی کے لیے گئی تھیں جب یہ واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: نریندر مودی حکومت صحافیوں کا ڈیٹا کیسے چوری کر رہی ہے؟
انہوں نے بتایا کہ 4 اگست 2025 کو، میں اور راجیہ سبھا کی محترمہ راجاتی تمل ناڑو ہاؤس سے واک کے لیے نکلے تھے۔ صبح تقریباً 6:15 سے 6:20 کے درمیان پولش سفارتخانے کے گیٹ 3 اور 4 کے قریب ایک شخص، جو مکمل ہیلمٹ پہنے تھا اور چہرہ ڈھانپا ہوا تھا، ایک سکوٹی پر میرے سامنے آیا اور میرا سونا کا ہار چھین کر فرار ہو گیا۔
رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ اس حملے کے دوران انہیں گردن پر چوٹیں آئیں اور ان کا لباس بھی پھٹ گیا۔ بعد ازاں، انہوں نے دہلی پولیس کی ایک موبائل گشت گاڑی دیکھی اور مدد کے لیے رابطہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مشورہ دیا گیا کہ ہم شکایت تحریری طور پر درج کروائیں اور متعلقہ پولیس اسٹیشن جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بینک مینیجر نے میرے اکاؤنٹ سے 16کروڑ روپے کیسے چوری کیے؟
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ایک خاتون اس ہائی سیکیورٹی زون میں بھی محفوظ نہیں ہے تو پھر کہاں ہوگی؟ ’میں نے گردن پر چوٹیں لیں، چار سوورین سے زیادہ وزن کا سونا کا ہار کھو دیا، اور اس واقعے سے شدید ذہنی اذیت میں ہوں‘۔
آر سدھا نے درخواست کی کہ متعلقہ حکام کو ہدایت دی جائے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مجرم کو تلاش کر کے گرفتار کیا جائے۔ سدھا نے چانکیہ پوری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے، اور پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا انڈیا میں چوری بھارتی رکن پارلیمنٹ نئی دہلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا انڈیا میں چوری بھارتی رکن پارلیمنٹ نئی دہلی رکن پارلیمنٹ بتایا کہ کا ہار کے لیے
پڑھیں:
معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین ہوٹل کے کمرے میں پُراسرار حالت میں مردہ پائے گئے
بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، کامیڈین کلابھاون نواس کیرالا کے ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نواس اپنی آنے والی نئی فلم "پرکَمبنم" کی شوٹنگ کے سلسلے میں کیرالا کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔
جس دن انھیں ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنا تھا وہ کافی دیر تک کمرے سے باہر نہ آئے تو عملے نے دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئے۔
ہوٹل کے کمرے میں اداکار بے ہوش پڑے تھے انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت تصدیق کردی گئی۔
مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی مشتبہ عنصر کے شواہد نہیں ملے۔ وہ ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تاہم حتمی طور پر کوئی بھی بات پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔
اسٹیج اداکار نواس نے 1995 میں فلم چیتنیام سے سنیما میں قدم رکھا، اور پھر میٹٹی پیٹی ماچان، جونیئر منڈریک، اما امّائی اما جیسی مشہور ملیالم فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔ شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بہت سے فنکاروں نے انہیں "اسٹیج کا ہنستا مسکراتا چراغ" قرار دیا، جو اچانک بجھ گیا۔