انمول بلوچ سے شادی؟ علی رضا نے افواہوں پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کیا پاکستان کی معروف شوبز شخصیات علی رضا اور انمول بلوچ واقعی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں؟ اس حوالے سے چلنے والی افواہوں پر اب خود علی رضا نے وضاحت دے دی ہے۔
نجی ٹی وی کے حالیہ مشہور ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے علی رضا اور انمول بلوچ نے اپنی جوڑی سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ اگرچہ ابتدائی طور پر یہ ایک عام رومانوی کہانی سمجھی جا رہی تھی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ شائقین اس جوڑی کے مداح بن گئے۔
دونوں فنکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری کو اس قدر پسند کیا گیا کہ پرستاروں نے نہ صرف اسکرین پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ایک تقریب میں دونوں کی مشترکہ شرکت نے ان خبروں کو مزید تقویت دی، اور انمول بلوچ کی ممکنہ شادی کی خبریں منظرِ عام پر آئیں۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے چاہا کہ اگر انمول شادی کریں تو وہ علی رضا سے ہو۔
تاہم علی رضا نے حالیہ ایک انٹرویو میں ان تمام چہ مگوئیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ان کا انمول بلوچ سے تعلق صرف دوستی کی حد تک ہے، اور وہ اسے محبت یا شادی میں بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
فیشن ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے علی رضا نے کہاکہ میں دیکھوں گا کہ آیا مجھے شوبز انڈسٹری کی کسی لڑکی سے شادی کرنی ہے یا نہیں، یہ وقت اور حالات پر منحصر ہوگا۔ لیکن فی الحال میں انمول بلوچ کو صرف ایک اچھا دوست مانتا ہوں اور ہمارا یہی رشتہ برقرار رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انمول بلوچ شادی شوبز شخصیات علی رضا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انمول بلوچ شوبز شخصیات علی رضا وی نیوز انمول بلوچ علی رضا نے
پڑھیں:
ناروے کپ فٹبال کے دوران پاکستانی فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں لاپتہ
ناروے کپ فٹبال چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں لاپتہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق امان اللہ پہلے روز ہی غائب ہو گئے تھے اور ان کا پاسپورٹ بھی ان کے پاس ہے، ساتھی کھلاڑی نے انکشاف کیا کہ امان اللہ نے چیمپئن شپ میں شرکت ہی نہیں کی۔مسلم ہینڈز ٹیم کے ترجمان کے مطابق امان اللہ رؤف بلوچ کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے، امان اللہ استقبالیہ تقریب میں بھی نہیں آئے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ مسلم ہینڈز کی ٹیم ناروے میں شیڈول میچز مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آچکی ہے جبکہ امان اللہ کی گمشدگی کے حوالے سے ناروے پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور پاکستانی سفارتخانے کو بھی تمام صورتحال سے آگاہ کیا جاچکا ہے۔