مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب پر 400 ملین سبسکرائبرز، منفرد پلے بٹن مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
یوٹیوب کے سب سے بڑے اسٹار جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے مرکزی چینل پر 400 ملین سبسکرائبرز حاصل کر لیے، جس کے بعد یوٹیوب نے انہیں ایک خصوصی ڈیزائن شدہ پلے بٹن پیش کیا، جو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں:’رونالڈو کا کوئی مقابلہ نہیں‘ گولڈن بٹن حاصل کرنے پر صارفین کے تبصرے
یہ اعزاز یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو نیل موہن نے خود پیش کیا، جنہوں نے جمی ڈونلڈسن سے ملاقات کے دوران یہ یادگار شیلڈ بطور تحفہ دی۔ پلے بٹن کا ڈیزائن ماضی کے ایوارڈز سے مختلف ہے، جسے نیلے رنگ کے کرسٹل، دھاتی فریم اور منفرد طرز میں تیار کیا گیا ہے۔ اگرچہ دنیا بھر میں اس کامیابی کو سراہا گیا، مگر پلے بٹن کے ڈیزائن پر سوشل میڈیا صارفین خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by MrBeast (@mrbeast)
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اسے ’غیر متاثرکن‘ اور ’اے آئی جنریٹڈ‘ قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے پرانے ڈیزائن کا نیا رنگ قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ریڈیٹ اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر متعدد تبصروں میں یوٹیوب سے مطالبہ کیا گیا کہ اتنے بڑے سنگِ میل کے لیے کوئی واقعی منفرد اور تخلیقی ڈیزائن پیش کیا جانا چاہیے تھا۔
جمی ڈونلڈسن اس وقت دنیا کے امیر ترین یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے چینل کی رفتار ہر ماہ لاکھوں نئے سبسکرائبرز کے اضافے کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ ایک ارب ڈالر کے قریب ہے۔ وہ صرف ویڈیوز ہی نہیں بناتے بلکہ فلاحی کام، فوڈ چینز، موبائل گیمز اور دیگر کاروباری منصوبوں میں بھی سرگرم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی: 15 جولائی سے بڑی تبدیلیاں کس لیے تباہ کن ہونگی؟
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی انفرادی یوٹیوبر نے 400 ملین سبسکرائبرز حاصل کیے ہیں۔ مسٹر بیسٹ کی اس کامیابی کو آن لائن دنیا میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے، جہاں تخلیقی مواد محض تفریح نہیں بلکہ عالمی اثر و رسوخ کا ذریعہ بن چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پلے بٹن جمی ڈونلڈسن سنگ میل مسٹر بیسٹ نیل موہن یوٹیوب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پلے بٹن جمی ڈونلڈسن سنگ میل نیل موہن یوٹیوب جمی ڈونلڈسن پلے بٹن
پڑھیں:
2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہوگی، نیول چیف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے دفاعی تعاون میں تیزی آچکی ہے اور 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی۔
چینی سرکاری میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ایڈمرل نوید اشرف نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت، بغیر پائلٹ نظام اور الیکٹرانک وارفیئر کے شعبوں میں بھی چین کے ساتھ تعاون بڑھایا جا رہا ہے، چینی دفاعی ساز و سامان قابلِ اعتماد اور جدید ثابت ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ آبدوزیں 5 ارب ڈالر مالیت کے 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے معاہدے کا حصہ ہیں جو 2028 تک پاکستان کے بیڑے میں شامل ہوں گی، جن میں سے 4 آبدوزیں چین میں جبکہ باقی پاکستان میں اسمبل ہوں گی تاکہ مقامی تکنیکی صلاحیت بھی بڑھے۔
انہوں نے کہا کہ ان آبدوزوں کی شمولیت سے بحیرۂ عرب اور بحرِ ہند میں پاکستان کی نگرانی اور دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہو گی۔