یومِ آزادی 2025 کے موقع پر آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
یومِ آزادی 2025 کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ جاری کر دیا گیا ہے جو آزادی اور معرکہ حق کی روح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے یہ نغمہ پاکستان سے والہانہ محبت اور قومی اتحاد کا عکاس ہے جس میں ہر پاکستانی کو وطن کی ترقی و سلامتی کا ستون قرار دیا گیا ہے چاہے وہ سپاہی ہو یا کسان مزدور ہو یا لوہار سب کو ایک ہی صف میں کھڑا دکھایا گیا ہے نغمے کے بول ’اٹھے قدم جو غیر کے ہم دھول چٹا دیں گے‘ دشمن کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اس نغمے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مذہبی ہم آہنگی کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے بول ’اس قوم میں شانہ ہیں کھڑے ہندو اور سکھ عیسائی بھی‘ اس بات کی علامت ہیں کہ پاکستان کے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد ایک اکائی کی صورت میں ملک کے لیے متحد ہیں اور یہی اتحاد وطن کی طاقت ہے یہ ترانہ نہ صرف پاک فوج کے جذبے تیاری اور عزم کو ظاہر کرتا ہے بلکہ عوامی محبت وفاداری اور قربانی کے جذبے کو بھی نمایاں کرتا ہے بول ’ہر شہری نے وطن سے وفا کی قسم کھائی ہے‘ قومی یکجہتی کا عکاس ہے ’جان سے پیارا پاکستان‘ ایک نغمے سے بڑھ کر ایک قومی جذبہ ہے جو ہر پاکستانی کے دل میں موجود ہے اور جو وطن کی عزت اور حفاظت کے وقت بیدار ہو جاتا ہے یہ نغمہ یومِ آزادی کے جذبے کو نئی روح بخشتا ہے اور قومی جوش و ولولے کو تازہ کرتا ہے
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :