ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ پہلے کہاں تھے، زائرین کا مسئلہ کئی دنوں سے چل رہا ہے، گورنر سندھ اب جاگے ہیں، گورنر سندھ ذمہ داری لیں کہ مسائل کو آپ حل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے زیارتی قافلہ سالاروں و شیعہ عمائدین کے ہمراہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بدھ 6 اگست کو ہمارا پُرامن مارچ کراچی سے ریمدان بارڈر کی طرف روانہ ہوگا، کاروان کی قیادت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے، کاروان میں تمام ملی تنظیمیں شامل ہونگی۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ہر سال لاکھوں زائرین زمینی راستے سے کم خرچے میں عراق زیارت کیلئے جاتے ہیں، اس سال وفاقی حکومت کی اچانک بیجا پابندی سے زائرین شدید پریشان ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے زائرین سے متعلق مسئلے پر ملاقات ہوئی، طلال چوہدری نے شیعہ قائدین کو مثبت جواب دینے کا عندیہ دیا تھا، تاہم وفاقی حکومت زائرین پر پابندی لگا کر اپنی ناکامی کا اعلان کر رہی ہے، بلوچستان کے خرابی حالات کی ذمہ دار وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری زیارات ٹور آپریٹرز کے مسئلے کو آج حل کرنے کی بات کر رہے ہیں، گورنر سندھ پہلے کہاں تھے، زائرین کا مسئلہ کئی دنوں سے چل رہا ہے، گورنر سندھ اب جاگے ہیں، گورنر سندھ ذمہ داری لیں کہ مسائل کو آپ حل کریں گے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اگر زائرین کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 20 کے تحت ہمیں مذہبی آزادی حاصل ہے، کراچی سے ریمدان بارڈر جانے کیلئے سندھ بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ہمارے کاروان کیلئے بلوچ رہنماؤں نے بلوچستان میں سے ویکم کیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ گورنر سندھ زائرین کے مسئلے پر کھلواڑ کر رہے ہیں، گورنر زائرین کے مسئلے پر سیاست نہ کریں، ملت جعفریہ اپنے فیصلے میں خودمختار ہے، کراچی سے ریمدان بارڈر مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندری نے کہا کہ زائرین پورے سال زیارات پر جانے کیلئے اپنا پیٹ کاٹ کر انتظامات کرتے ہیں، لہٰذا وفاقی حکومت زمینی سفر زیارت اربعین کیلئے راستوں کو کھولے اور زائرین کو سہولیات فراہم کرے، امید کرتے ہیں کہ آج حکومت زائرین پر سے پابندی ہٹا دے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا کہ نواسہ رسولؐ کے حرم مقدس کی زیارات کیلئے جانے پر پابندی کا مسئلہ ہے، گورنر سندھ اگر سچے ہیں تو زائرین کو سہولیات فراہم کریں، کراچی سے ریمدان بارڈر جانے کیلئے پُرامن قافلوں کے راستوں میں مشکلات نہ کھڑی کی جائے۔ پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی و ڈویژنل رہنماؤں سمیت دیگر ملی تنظیموں، اداروں سمیت قافلہ سالار حضرات بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی سے ریمدان بارڈر احمد اقبال رضوی گورنر سندھ نے کہا کہ کریں گے

پڑھیں:

کراچی چڑیا گھر میں اذیت ناک زندگی گزارنے والی رانو اسلام آباد کیلئے روانہ

کراچی:

کراچی چڑیا گھر میں اذیت ناک زندگی گزارنے والی رانو کو اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رانو کو صبح 7 بجے کراچی چڑیا گھر سے روانہ کیا گیا، جہاں کمیٹی نے اس کی تربیت، ردعمل اور جسمانی و ذہنی صحت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

منتقلی کے دوران کمیٹی کی رکن اور معروف فلم میکر ماہرہ عمر، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور کراچی زو کی ٹیم موجود ہے جو رانو کی منتقلی کے تمام لمحات کو ریکارڈ کر رہی ہے۔

رانو کو فیصل ایئر بیس منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے پاک فضائیہ کے مال بردار طیارے سی ون تھرٹی کے ذریعے اسے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چند گھنٹوں میں رانو کی اسلام آباد منتقلی مکمل ہونے کی توقع ہے، اسلام آباد کے بعد رانو کا اگلا پڑاؤ گلگت بلتستان ہوگا۔

یاد رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 14 اکتوبر کو کراچی زو میں مادہ ریچھ رانو کے لئے ناکافی انتظامات سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران زو انتظامیہ کو رانو کو اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

درخواستگزار کے وکیل نے عدالت میں بتایا تھا کہ رانو کو سات برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے۔ رانو کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں، رانو پنجرے پر اپنا سر مارتی ہے تو وہ اسٹریس میں ہوتا ہے۔

عدالت نے کے ایم سی انتظامیہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ ایسی حالت میں رانو کو کیسے رکھا جاسکتا ہے؟ آپ خود سے اپنے کام کیوں نہیں کرتے؟ ہر کام کے لئے عدالت کے حکم کا انتظار کیوں ہوتا ہے؟ ریچھ کو کہیں اچھی جگہ منتقل کیوں نہیں کرتے؟۔

بعد ازاں عدالت نے کراچی زو انتظامیہ کو 2 روز میں رانو کو اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ مضامین