نیب میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ، درپیش چیلنجزپر اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
نیب میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ، درپیش چیلنجزپر اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ، درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے موضوع پر ایک اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد پاکستان میں ہونے والے مالی جرائم (منی لانڈرنگ)اور ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کا جائزہ لینا اور مشترکہ طور پر اس ناسور کے خلاف اپنا لائحہ عمل طے کرنا تھا۔
وفاقی وزیر قانون نے اپنے خیالات کا اظہار کرنے ہوئے اس سیمنیار کو موضوع کے اعتبار سے ایک سنگِ میل قرار دیا اور کہا کہ منی لانڈرنگ کسی بھی ملک اور اس کی معیشت کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے،منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کو آہنی ہاتھوں سے نہ نمٹا گیا تو یہ صرف قومی معیشت کو تباہ کرنے بلکہ پاکستان کا چہرہ دنیا کی نظروں میں مسخ کرنے کے مترادف ہو گا۔وفاقی وزیر قانون نے تمام قانون ساز اداروں بالخصوص قومی احتساب بیورو کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین نیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ منی لانڈرنگ سے لڑنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے حوالہ سے نیب نے پہلا قدم اٹھایا ہے، ایک دوسرے کی مہارت، تجربہ، کارکردگی اور کامیابیوں سے مستفید ہو کر اپنی اپنی استعداد اور مہارت میں اضافہ کریں، منی لانڈرنگ کے جرائم سے اسی صورت میں نمٹا جا سکتا ہے کہ جب تمام ادارے اکٹھے ہو کر اپنی ذمہ داریوں کو قومی مفاد میں اچھے انداز سے نبھائیں۔ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصرنے کہا کہ تمام اداروں کو سیمینار کے ذریعے اکٹھا کرنے کا مقصد ایک دوسرے کی مہارت اور کام کرنے کے طریقے سے نہ صرف استفادہ حاصل کرنا ہے بلکہ غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو درست بھی کرنا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک کے تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاونٹرز قائم ملک کے تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاونٹرز قائم پیکا کے تحت کتنے صحافیوں اور شہریوں کیخلاف مقدمات درج ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو عالمی معیار کے مطابق رکھنے کی ہدایت قومی اسمبلی، عورت کو سرعام برہنہ کرنے، ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم، بل منظور ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائیگا، عمران خان کا 14اگست کو احتجاج کا اعلان پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ مشق کا انعقادCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: منی لانڈرنگ سیمینار کا کا انعقاد
پڑھیں:
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے برطانوی فیصلے سے متفق نہیں ہوں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے سے متفق نہیں۔
لندن میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ جنگ کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی فوری رہائی چاہتے ہیں، لیکن فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر ان کا موقف مختلف ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہو چکی ہے اور امن منصوبے کے تحت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اعلان ٹرمپ کے دورے سے جڑا ہوا نہیں بلکہ برطانیہ کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔
پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطلب حماس کو فائدہ دینا ہے؟ اس پر برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کا کسی بھی سیاسی عمل میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بطور ریاست تسلیم کیا جائے گا۔