بنگلا دیشی یوٹیوبر اور ماڈل شانتا پال کو کلکتہ سے متعدد جعلی بھارتی دستاویزات رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے کلکتہ کے علاقے بکرم گڑھ میں کرائے کے فلیٹ پر چھاپہ مارا اور اداکارہ کو گرفتار کر کے گھر سے جعلی شناختی کارڈ بنانے والے ایک بڑے نیٹ ورک کا پتہ چلایا۔

پولیس نے 28 سالہ شانتا پال کے قبضے سے دو جعلی آدھار کارڈ، ایک ووٹر آئی ڈی، ایک راشن کارڈ اور ایک پین کارڈ برآمد کیا ہے، جو تمام مغربی بنگال کے مختلف پتوں پر رجسٹرڈ تھے۔

پولیس کے مطابق اداکارہ اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی بھارت میں ہی چھپ کر مقیم تھیں جبکہ وہ 2023 میں کلکتہ آئیں تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ مقامی باشندوں میں گھل مل جانے کے لیے بروکرز کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے یہ جعلی دستاویزات حاصل کر رہی تھیں۔ شانتا پال کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب پولیس نے ایک معمول کی جانچ کے دوران ان سے درست ویزا طلب کیا، جسے وہ پیش نہ کر سکیں۔

اس کے بعد تلاشی کے دوران ان کے پاس سے جعلی دستاویزات کے ساتھ ساتھ متعدد بنگلا دیشی پاسپورٹ اور دیگر ذاتی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار
  • فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
  • پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
  • جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
  • پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
  • انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات بے نقاب، ملزم گرفتار
  • جعلی کمپنیوں والا فراڈ گروہ گرفتار
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام
  • قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ