کراچی:

گڈاپ کے علاقے میں واقع ایک فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے بقائی ٹول پلازا چھوٹا گیٹ کے قریب نجی فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔

حادثے کے بعد بچی کے ورثا لاش پولیس کارروائی کے بغیر اپنے گھر  کورنگی مہران ٹاؤن لے گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت 6 سالہ عنایہ دختر عادل صدیقی کے نام سے ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا

بھارتی فوجیوں نے پیر کے روز سرینگر کے علاقے داچھی گام میں تین جبکہ بدھ کے روز ضلع پونچھ کے علاقے کسیلیان میں 2 نوجوان جعلی مقابلوں میں شہید کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے دیو سر اکھل میں محاصرے اور تلاشی کی کاررائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے علاقے میں تلاشی آپریشن گزشتہ شام شروع کیا تھا۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔ اس تازہ شہادت سے رواں ہفتے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے پیر کے روز سرینگر کے علاقے داچھی گام میں تین جبکہ بدھ کے روز ضلع پونچھ کے علاقے کسیلیان میں 2 نوجوان جعلی مقابلوں میں شہید کیے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان شہید کر دیا
  • کوئٹہ میں شدید گرمی کی لہر، سوئمنگ پولز کی مانگ میں اضافہ
  •                                       بگ برادر سے بگ باس تک
  • حریت کانفرنس کشمیریوں کا ایک مستند نمائندہ پلیٹ فارم ہے، محمد صفی
  • حریت کانفرنس کشمیر یوں کا ایک مستند نمائندہ پلیٹ فارم ہے، محمد صفی
  • حریت کانفرنس کشمیر یوں کا ایک مستند نمائندہ پلیٹ فارم ہے، غلام محمد صفی
  • رینجرز و پولیس کی سہراب گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن اور ناردرن بائی پاس پر کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار
  • اٹک: گدھوں کا فارم سیل، باقیات بھی ملیں
  • پاکستان کی بچوں میں کینسر کے خلاف عالمی پلیٹ فارم میں شمولیت