معروف امریکی یونیورسٹی پاکستان میں کیمپس کھولنے کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکہ کی صفِ اول کی یونیورسٹی Arizona State University (ASU) نے لاہور میں ایک نیا تعلیمی ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت “نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (NIT)” کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جو مستقبل میں جدید تعلیم اور تحقیق کا مرکز بنے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی عالمی سطح کی امریکی یونیورسٹی پاکستان میں اپنا باقاعدہ کیمپس کھول رہی ہے۔ آریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کو دنیا کی جدید اور اختراعی یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے، اور یہ ادارہ تعلیم، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریسرچ کے میدان میں عالمی سطح پر معروف ہے۔
ماہرینِ تعلیم کا کہنا ہے کہ NIT کا قیام پاکستان کے تعلیمی معیار کو بین الاقوامی سطح تک لے جانے میں مدد دے گا اور طلباء کو امریکہ جیسے اعلیٰ معیار کی تعلیم گھر بیٹھے فراہم کرے گا۔
یہ منصوبہ پاکستان میں ہائی ٹیک ایجوکیشن، انوویشن، اور عالمی معیار کے گریجویٹس کی تیاری کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نادرا نے کراچی میں تین نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی میں شہریوں کی سہولت کیلیے نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نادرا کی جانب سے کراچی میں مارچ 2026 تک تین نئے میگا سینٹرز کھولے جائیں گے، یہ اعلان اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سندھ عامر علی خان نے کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔عامر علی خان نے بتایا کہ نئے میگا سینٹرز گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ نادرا نے ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب شہری اپنے موبائل فونز کے ذریعے پاک آئی ڈی ایپ کے تحت گھر بیٹھے مختلف سہولیات حاصل کر سکتے ہیں جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ کے مطابق طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔