Express News:
2025-08-06@23:16:02 GMT

شلخے یاکرلی ڈک

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

کرلی ڈک، جسے شلخے اوربعض علاقوں میں جنگلی پالک بھی کہا جاتا ہے، ایک حیرت انگیز خودروساگ ہے جو پاکستان کے اکثر دیہی علاقوں خصوصاً پنجاب، خیبرپختون خواء اورکشمیرکے کئی حصوں میں پایا اور شوق سے پکایاجاتا ہے۔اس کاسائنسی نام ریومیکس سریسپس ہے اوریہ عموماً نمی والی زمین،ندی نالوں کے کنارے اورخالی کھیتوں میں خود بخود اْگ آتا ہے۔

زمین سے بھرپورطاقت لینے کے باعث اس کے پتے گہرے سبزرنگ کے حامل ہوتے ہیں۔کرلی ڈک کے پودے قد میں چھوٹے ہوتے ہیں، پتوں کا ذائقہ پھیکا لیکن تھوڑا تلخ ہوتا ہے۔ تازہ پتوں کو توڑکر بطور سبزی پکایاجاتا ہے ۔اس ساگ کی خصوصیات کی بات کی جائے تومیں رطوبت 8.

57 فی صد، پروٹین 40 فی صد، چکنائی 5 فی صد ،معدنیات 2.7 فی صد، غذائی ریشہ 10فی صد اور نشاستہ61 فی صد پایاجاتا ہے۔ کرلی ڈک کا ساگ پہلے درجے میں گرم و خشک ہے۔

شلخے کے ساگ کا باقاعدہ استعمال ہمیں وٹامن اے، بی، سی،کیلشیم، فولاد اور پوٹاشیم کی کمی سے محفوظ رکھتا ہے، یہ متعدد جسمانی بے قاعدگیوں سے بھی بچاتا ہے جن میں خلل بصارت، اعضاء میں خرابی، باربار زکام ہوجانا اورغیر پیدائشی بانجھ پن شامل ہے۔

شلخے کا ساگ زود ہضم اوردافع ہے۔ جسم میں زہریلے مادوں کا اثر زائل کرتا ہے۔اگر اس کے پتے پیس کر پھوڑے پھنسیوں پہ باندھے جائیں تو انھیں خشک ہونے اور مندمل ہونے میں مدد دیتے ہیں۔

 زمانہ قدیم سے دیہی علاقوں میں شلخے مرغوب اورمفت سبزی کے طورپر پکایا اورکھایا جاتا ہے ۔بعض علاقوں میں جانوروں کے لیے بطورچارہ بھی استعمال کیاجاتا ہے۔ اس کے پتوں کو عموماًباریک کاٹ کر توے پرسرخ مرچ کے ساتھ بھون کر شوق سے کھایا جاتا ہے۔جب کہ ساتھ چھاچھ اورجوارکی روٹی اس کامزہ دوبالا کردیتی ہے۔لیکن ماہرین اب خبردار کرتے ہیں کہ نہروں کے کناروں خودرو اس ساگ کو پکانے اورکھانے سے اجتناب کرنا چاہیے کیوں کہ اب ان نہروں میں گٹروں کافرنائل زدہ اوردیگر زہرآلود مادوں بھرا پانی شامل ہونے سے یہ ساگ بھی زہرآلود ہوجاتا ہے۔

عموماً کھیتوں میں اگنے والی اس خودروجنگلی پالک کو توڑکر پکانا صحت کے مفید ہے ۔یہ جنگلی پالک خیبرپختون خوا کے میدانی اورپہاڑی علاقوں میں کثرت سے پائی جاتی ہے۔ جیسے میھتی اور پالک ساگ کے ساتھ پکاکر اس کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے ۔

 سبزچوڑے پتوں ، سادہ سی شکل اورکڑوے ذائقے والے اس ساگ کے اندر قدرت نے بے شمار فوائد اورشفاء بھی رکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جدید سائنس اوردنیا بھرکی یونیورسٹیاں اب اس پر سنجیدہ تحقیق کررہی ہیں۔کرلی ڈک کے پتوں، جڑوں اوربیجوں میں آئرن، وٹامن سی، فائبر اور ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم سے فاسد مادے نکالنے میں مددگارثابت ہوتے ہیں۔ اس کے پتے خون کوصاف کرتے ہیں، جگرکو طاقت دیتے ہیں اورہاضمے کو مقوی اوربہتر بناتے ہیں۔

 امریکا کی میسپیسیی یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کرلی ڈک کی جڑیں جگرکو زہریلے اثرات سے بچاتی ہیں اورجگر کی صحت میں بہتری لاتی ہیں۔

اسی طرح برطانیہ کی ایک یونیورسٹی نے اس ساگ پر تحقیق کی جس میں بتایاگیا ہے کہ اس کے پتوں سے حاصل کردہ رس نے خطرناک جراثیموں کو ختم کرنے میں مدد دی، جو عام انفیکشنز کی بڑی وجوہات میں شامل ہوتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ امریکا کے ایک اورتحقیقی ادارے این سی سی آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق، کرلی ڈک آئرن کی کمی،خاص طور پر خواتین میں آئرن کی کمی کودورکرنے میں بھی اہم کردار اداکرتا ہے کیونکہ اس میں آئرن کے ساتھ ساتھ وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو آئرن کو جسم میں جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔

اس کے علاوہ کرلی ڈک کی جڑوں میں موجود قدرتی قبض کشامادہ بکثرت پایاجاتا ہے اور یہ ساگ بواسیر، جلدی خارش، ایگزیما اوردیگرجلدی بیماریوں کے لیے بھی مفید سمجھاجاتا ہے۔یونیورسٹی آف ڈیوس کیلفورنیا نے اس پر ایک تجقیق کی جس سے معلوم ہواکہ اس میں موجود فلیونڈاس دماغی خلیوں کو تناؤسے بچاتے ہیں اوریادداشت بہتر بنانے میں مددگار ہوسکتے ہیں۔

مختصر یہ کہ یہ سادہ سی نظر آنے والی جنگلی پالک درحقیقت ایک قدرتی خزانہ ہے۔جسے ہمارے دیہاتی لوگ روزمرہ خوراک میں شامل کرتے ہیں اوراب دنیا کی جدید یونیورسٹیاں بھی اس کے طبی فوائدکو تسلیم کر رہی ہیں۔ صحت مند زندگی کے لئے کرلی ڈک جیسے قدرتی تحفوں کو اپنی غذا میں شامل کرنا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

بہتر یہی ہے کہ کسی ماہرمعالج سے مشورہ لے کر استعمال کریں تاکہ اس کے فائدے محفوظ اورمؤثر انداز میں حاصل ہوسکیں۔ اس کے علاوہ کرلی ڈک کوپیشاب آور،خون صاف کرنے والی اورذیابیطس میں مفید دواکے طور پرتسلیم کیاگیا ہے۔کرلی ڈک کاذکر قدرتی آئرن اور وٹامن سی کے ذریعے خون کی کمی دورکرنے والے پودے کے طور پرکیاگیاہے جب کہ ایک اورتحقیق میں کرلی ڈک کے پتوں کے جراثیم کش اثرات کوسائنسی طور پرثابت کیا گیاہے۔

شلخے کے کیمیائی اجزاء کے ذریعے دماغی سوزش، تناؤ اورالزائمر جیسی بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا کی جاسکتی ہے، ایک تحقیق میں بتایاگیاہے کہ شلخے کے فلیونڈاس دماغی خلیات کو آکسیڈیٹو تناؤسے محفوظ رکھتے ہیں جو الزائمر جیسے دماغی امراض سے بچاؤ میں مدد دے سکتے ہیں۔ تحقیق میں کرلی ڈک کی جڑکے جگر پر حفاظتی اثرات دیکھے گئے اور اسے جگر صاف کرنے والی جڑی بوٹیوں میں شامل کیا گیا ہے ۔ 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علاقوں میں ہوتے ہیں کے پتوں نے والی کی کمی اس ساگ

پڑھیں:

ضلع کرم میں پی پی کے متعدد عہدیداران ایم ڈبلیو ایم میں شامل

تحصیل چیئرمین مولانا مزمل حسین فصیح، ضلعی صدر مولانا سید معین الحسینی، اور نائب صدر سید سرفراز علی شاہ نے نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی کا روایتی گلوبند پہنایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل پاراچنار سے تعلق رکھنے والے متعدد عہدیداران نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں طاہر حسین، یوسف حسین، ممتاز علی، حاجی زمان بنگش اور ذوالفقار علی بھٹو اپنے رفقاء سمیت شامل ہیں۔ یہ شمولیتی تقریب مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی دفتر پاراچنار میں منعقد ہوئی، جس میں تحصیل چیئرمین مولانا مزمل حسین فصیح، ضلعی صدر مولانا سید معین الحسینی، اور نائب صدر سید سرفراز علی شاہ نے نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی کا روایتی گلوبند پہنایا۔

اس موقع پر مولانا مزمل حسین فصیح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی آواز اور محروم طبقے کی امید ہے، جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالموں کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔ نئے شامل ہونے والے افراد نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کی فکر و جدوجہد سے متاثر ہو کر شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی
  • قومی اسمبلی نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی
  • کنگ سلمان ریلیف نے آزاد کشمیر میں 6ہزار متاثرہ خاندانوں میں فوڈ پیکجز کی تقسیم مکمل کرلی
  • سائنس دانوں نے اے آئی کی مدد سے بیٹری ٹیکنالوجی میں اہم کامیابی حاصل کرلی
  • پہلگام واقعہ، بھارت نے پاکستان کے ملوث ہونے کے دعوے سے راہ فرار اختیار کرلی
  • ضلع کرم میں پی پی کے متعدد عہدیداران ایم ڈبلیو ایم میں شامل
  • صارفین کو اب بجلی کا بل کس شکل میں دیا جائے گا؟ اہم خبر
  • اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی
  • پاکستان کی شاندار فتح؛ ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی