2025-09-21@23:50:22 GMT
تلاش کی گنتی: 5
«ہائی اسکول سعید پور»:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل و فیمیل)، ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے زیر انتظام قائم اسکولوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ یہ اسکول افغان شہریوں نے قائم کیے ہیں جہاں اساتذہ اور طلبا بھی افغان ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کم کیوں؟ شرکا نے بتایا کہ ان اسکولوں کی اکثریت ہزارہ ٹاؤن، پشتون آباد، علمدار روڈ، کرانی اور قمبرانی کے علاقوں میں واقع ہے۔ متعلقہ افسران نے ان اداروں کا معائنہ...
---فائل فوتو لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اسکولز کو مستقل طور پر بسیں خریدنا ہوں گی، وقتی طور پر اسکولز بسز کے لیے کنٹریکٹرز ہائر کر سکتے ہیں، رولز بنائےجائیں کہ ہر مالی سال میں اسکولز بسیں خریدیں گے، رپورٹ جمع کرائیں گے کہ اس سال میں کتنی بسیں خریدیں؟ہائی کورٹ نے اسکولوں کے منافے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آڈٹ رپورٹس دیکھیں تو اس میں پتہ چلتا ہے بڑے اسکولوں نے بہت منافع کمایا ہے، اسکول فیس کے معاملے پر کیس کی سماعت کے دوران ہم نے ان...
محراب پور(جسارت نیوز)سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ محراب پور سید نصیر احمد شاہ آج اچانک سے گورنمنٹ نیشنلائزڈ اردو پرائمری اسکول محراب پور پہنچ گئے اور اسکول کی مختلف جماعتوں کا دورہ کرکے جاری تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا سول جج نے اسکول کے طلبہ وطالبات سے سوالات پوچھے اور تسلی بخش جوابات ملنے پر مسرت کا اظہار کیا ، سول جج نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی تعلیم دوست سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فارم کالونی میں اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے شرکت کی اور طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فارم کالونی میں اسپورٹس گالا کا انعقاد پرنسپل وفا لغاری کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا، تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی ہمارا اعلان پر امن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے خصوصی شرکت کی، بچوں میں کھیل کے مقابلے ہوئے، محمد تسلیم راجپوت نے کامیاب طلبہ میں ٹرافی، میڈل اور شیلڈ تقسیم کی۔ چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے...
کنری (جسارت نیوز) سندھ میں گورنمنٹ فضل عمر ہائر سیکنڈری اسکول کے اسکاؤٹس نے فرسٹ پوزیشن حاصل کرکے کنری کا نام روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بوائز اسکاؤٹس کیمپ کراچی میں سندھ بھر سے شرکت کرنے والے شہید بے نظیر بھٹو ایونٹ میں ماڈل گورنمنٹ فضل عمر ہائر سیکنڈری اسکول کنری سے گروپ لیڈر وسیم آرائیں کی قیادت میں جانے والے 9 رُکنی اسکاؤٹس نے اسکاؤٹس کیمپ فائر میں سندھ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین، اسکول اور کنری کا نام روشن کر دیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں منعقدہ اسکاؤٹس کی تقریب میں گورنر سندھ نے بھی شرکت کی تھی۔ گورنمنٹ فضل عمر اسکول میں پوزیشن ہولڈر اسکاؤٹس اور کلاس ششم سے میٹرک تک کے...