Jasarat News:
2025-07-26@01:11:02 GMT

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں اسپورٹس گالا کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فارم کالونی میں اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے شرکت کی اور طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فارم کالونی میں اسپورٹس گالا کا انعقاد پرنسپل وفا لغاری کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا، تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی ہمارا اعلان پر امن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے خصوصی شرکت کی، بچوں میں کھیل کے مقابلے ہوئے، محمد تسلیم راجپوت نے کامیاب طلبہ میں ٹرافی، میڈل اور شیلڈ تقسیم کی۔ چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ذہنی اور جسمانی ورزش کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں، بچیوں کو اسپورٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ بھی مستقبل میں ملک اور قوم کا نام روشن کرسکیں، ہم پورے پاکستان میں کھیلوں کو فروخت دینے کے لیے مختلف شہروں میں میلے سجائیں گے اور کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ پرنسپل وفا لغاری نے کہا کہ ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی فلاحی سرگرمیوں سے متاثر ہو کر ہم نے انہیں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا جس پر ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا انعقاد

پڑھیں:

ملک بھر کی اسپورٹس فیڈریشنز میں 70 سال سے زائد عمر کے عہدیداران کی چھٹی، پی ایس بی کا بڑا فیصلہ

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ملک کی کھیلوں کی فیڈریشنز میں اصلاحاتی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی اسپورٹس فیڈریشن میں عہدیدار کی عمر کی حد 70 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ پی ایس بی کے 34ویں بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کی۔

رانا ثناء اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشنز کو باصلاحیت نوجوانوں کے لیے کھولا جانا چاہیے تاکہ کھیلوں میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ ملے۔ انہوں نے اس فیصلے کو نئی قیادت کو موقع دینے کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے: قومی ہاکی ٹیم کی پرولیگ میں شرکت کھٹائی میں پڑگئی، پابندی کا بھی خدشہ

اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے، جن میں کھیلوں کی گورننس، شفافیت، اور نوجوان کھلاڑیوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا۔ بورڈ نے اسپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز اور پنشن کنٹریبیوٹری فنڈ کی منظوری دے دی تاکہ پنشن کے نظام کو مستحکم کیا جا سکے۔

اجلاس میں پی ایس بی نے 3 فیڈریشنز چک بال، پیراگلائیڈنگ اینڈ ہینڈ گلائیڈنگ اور کینوئنگ کی ابتدائی رجسٹریشن منسوخ کر دی کیونکہ یہ فیڈریشنز لازمی دستاویزات جمع کرانے میں ناکام رہیں۔

بورڈ نے باسکٹ بال، لانگ رینج اور آرچری فیڈریشنز کی رجسٹریشن کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے انکارپوریشن سے مشروط کر دیا۔ آرچری فیڈریشن کو پی ایس بی سے اپنے انتخابی ریکارڈ کی توثیق کرانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کارکردگی اور مالی معاملات خاص طور پر فنڈز اور مالیاتی رپورٹس بروقت جمع نہ کرانے پر بورڈ نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی پرو لیگ میں شمولیت سے متعلق فیصلے کا اختیار صدر پی ایس بی رانا ثناء اللہ خان کو سونپ دیا گیا جو اس حوالے سے وزیراعظم کو خط ارسال کریں گے۔

اجلاس میں فٹ سال کو باضابطہ طور پر فٹبال سے متعلق کھیل قرار دیتے ہوئے اس کی نگرانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سپرد کر دی گئی۔ بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کا معاملہ پینل آف ایڈجوڈیکیٹر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں قومی سطح پر کوہ پیمائی کو کھیلوں کا حصہ بنانے سے متعلق ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی جبکہ جونیئر کھلاڑیوں کی عمر میں جعلسازی کی روک تھام کے لیے ڈی جی پی ایس بی محمد یاسر پیرزادہ کے اقدامات کو سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت مسترد کردی، وجہ کیا بنی؟

آخر میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بورڈ کے نئے اراکین میجر جنرل (ر) عرفان ارشد اور عندلیب سندھو کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے اور آئندہ اجلاسوں میں فیڈریشنز کے صدور کو بھی خصوصی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پنشن سے متعلق تمام فیصلے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اجلاس اسپورٹس بورڈ فیڈریشن کھلاڑی

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کی ملاقات
  •  پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نیٹ بال فیڈریشن کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
  • ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت پراسرار طور پر جاں بحق
  • سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے سینکڑوں ملازمین کئی ماہ سے تنخواہ سے محروم
  • کراچی: سرکاری نمبر پلیٹ کے غلط استعمال پر سعود آباد گورنمنٹ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آغا عامر معطل
  • صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا خصوصی انٹرویو
  • صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کا خصوصی انٹرویو
  • ملک بھر کی اسپورٹس فیڈریشنز میں 70 سال سے زائد عمر کے عہدیداران کی چھٹی، پی ایس بی کا بڑا فیصلہ
  • سرکاری گاڑی کی نمبر پلیٹ کا پرائیوٹ گاڑی میں استعمال، سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کے ایم ایس معطل
  • روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال