محرابپور،سول جج کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ محراب پور سید نصیر احمد شاہ آج اچانک سے گورنمنٹ نیشنلائزڈ اردو پرائمری اسکول محراب پور پہنچ گئے اور اسکول کی مختلف جماعتوں کا دورہ کرکے جاری تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا سول جج نے اسکول کے طلبہ وطالبات سے سوالات پوچھے اور تسلی بخش جوابات ملنے پر مسرت کا اظہار کیا ، سول جج نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی تعلیم دوست سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سول جج
پڑھیں:
وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ترک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر ترکیے کی غیرمتزلزل حمایت کے مشکور ہیں۔
اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے میں زلزلے پر اظہار تشویش کیا اور ترک بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔