شادی نہ کرنے پر شکر ادا کرتا ہوں، فیصل رحمان شادی کیوں نہیں کرنا چاہتے؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ وہ شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے 59 سالہ اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ وہ کبھی شادی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ اکیلا رہنے میں خود کو آزاد سمجھتے ہیں۔
سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں، اس انڈسٹری میں کئی لوگ ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی مگر لوگ ان سے سوال نہیں کرتے۔ اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ میں عشق میں مبتلا تھا اس لئے شادی نہیں کی مگر میں نے خود کے سوائے کسی سے کبھی محبت نہیں کی‘۔
فیصل رحمان نے بتایا کہ ان کا جب دل کرتا ہے وہ کہیں بھی سیر کیلئے نکل پڑتے ہیں بغیر یہ سوچے کے ان کے پیچھے کیا ہوگا جبکہ ان کے شادی شدہ دوست انہیں حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں کیونکہ وہ ذمہ داریوں میں قید ہیں اور باآسانی کہیں جا نہیں سکتے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ سیر و تفریح کے علاوہ بھی زندگی کے ہر کام کیلئے آزاد ہیں اس لئے وہ مستقل میں بھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصل رحمان
پڑھیں:
ناصر ادیب نے فہد مصطفیٰ کیساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
معروف پاکستانی مصنف ناصر ادیب نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اچھے معاوضے کی پیشکش ہونے کے باوجود بھی فہد مصطفیٰ کے پروجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر کے مختلف تجربات کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے ہدایتکار فجر رضا نے فہد مصطفیٰ کے ایک پروجیکٹ کے لیے ڈائیلاگ لکھنے کو کہا تو پہلے میں نے اسکرپٹ پڑھا لیکن مجھے اسکرپٹ پسند نہیں آیا اور میں نے فوراََ انکار کرنے کے بجائے فہد مصطفیٰ سے ایک ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔
ناصر ادیب نے مزید بتایا کہ فہد مصطفیٰ سے ملنے کے بعد میں نے ان کے سامنے اس پروجیکٹ پر کام کرنے سے منع کیا کیونکہ مجھے کہانی زیادہ سمجھ نہیں آئی تھی اور میں اس کہانی کو دوبارہ لکھنا چاہتا تھا جو کہ ممکن نہیں تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے کام سے مخلص رہا ہوں اور ایسا کچھ نہیں کروں گا جو مجھے خود کو ٹھیک نہ لگے، اسی لیے میں نے اچھی رقم کی پیشکش ہونے کے باوجود بھی فہد مصطفیٰ کے پروجیکٹ کو ٹھکرا دیا تھا۔
Post Views: 9