پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے میں دیگر عرب ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے میں دیگر خلیجی ممالک کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے اور اس معاہدے کو دو طرفہ تعاون سے بالاتر ہو کر توسیع دی جائے گی۔عرب میڈیا کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے میں کوئی خفیہ چیز نہیں ہے اور یہ معاہدہ باہمی اعتماد اور مشترکہ سلامتی کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے فریم ورک میں مشترکہ سیکیورٹی کی ضمانت دی گئی ہے کہ جب کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت ہوگی تو دوسرے ملک کے خلاف بھی جارحیت تصور کی جائے گی، آج کی کشیدہ عالمی صورت حال کے پیش نظر اس طرح کے معاہدے ضروری ہیں۔وزیردفاع نے کہا کہ اس دفاعی معاہدے میں کوئی ذیلی یا خفیہ شرائط شامل نہیں ہیں بلکہ یہ علاقائی استحکام کی ضمانت کے لیے ایک شفاف اور اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس معاہدے میں کسی کو کوئی استثنی حاصل نہیں ہے اور معاہدے میں تربیتی مشقیں اور ٹیکنیکل تعاون شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی کی ریاستیں اپنے دفاع کے لیے صرف بیرونی طاقتوں پر انحصار نہیں کرسکتی ہیں اور یہ ممالک اپنی سلامتی کے لیے دوسرے ممالک پر انحصار نہیں کرسکتے جو میلوں دور ہیں بلکہ وہ ایک خود مختار ملک بنیں گے جس کے پاس اپنے دفاع کی صلاحیت اور قابلیت ہوگی۔وزیردفاع نے علاقائی تعاون اور دفاع میں پاکستان کے مضبوط کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی اور عرب ملک نے اشارہ دیا تو پاکستان دیگر ممالک کو بھی اس معاہدے میں شامل کرنے پر غور کرسکتا ہے، جیسا کہ سعودی عرب کے معاملے پر ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج افغانوں نے تاریخ میں اپنی سرزمین پر غیرملکی فوج کی موجودگی کو کبھی قبول نہیں کیا: افغان حکام پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی صدر ٹرمپ کی بگرام ایئربیس پر قبضے کی خواہش، امریکا کیا کرنے والا ہے؟ ٹرمپ کا روس-یوکرین جنگ بندی کرانے میں ناکامی کا اعتراف، پیوٹن کو ذمہ دار قرار دے دیا چیئر مین سی ڈی اے کی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو موثر بنانے کی ہدایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دفاعی معاہدے میں ممالک کو بھی خواجہ آصف نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کینو اور مالٹے کی پیداوار اور برآمد کرنے والے 10 بڑے ممالک میں شامل

 پاکستان 1.7 ملین ٹن سالانہ پیداوار کیساتھ دنیا کے10 بڑے کنو اور مالٹے کی پیداوار اور برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے جس کی کل پیداوار کا 95فیصدحصہ صوبہ پنجاب سے حاصل کیا جاتا ہے،صرف سرگودھا ڈویژن کااس میں تقریباً 25 فیصد حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پیداوار کا بڑا حصہ تازہ فروٹ کے طور برآمد کیا جاتا ہے جبکہ کنو سے جوس اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی صورت میں تیاری کیلئے بہت ہی محدود پیداوار کو پراسیس کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کینو کا جوس نکالنے کے بعد پیدا ہونے والے فاضل مواد سے قیمتی مصنوعات تیار کرنے کے بہت زیادہ مواقع اور ڈیمانڈ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سٹرس فیسٹیول بھی منعقد کئے جائیں گے جن میں سٹرس مصنوعات پر تفصیلی معلومات شیئر کی جائیں گی تاکہ کینو کے پھل کے ممکنہ استعمال کیلئے کاشتکارو باغبان برادری کیلئے اچھے منافع کیساتھ ساتھ پاکستان کی سٹرس کی صنعت کی پائیداری کیلئے اعلیٰ قیمت کی مصنوعات تیار کی جاسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 18 نومبر کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
  • پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حق میں پنجاب اسمبلی سے متفقہ قرار داد منظور
  • پاکستان کینو اور مالٹے کی پیداوار اور برآمد کرنے والے 10 بڑے ممالک میں شامل
  • امریکا اور بھارت کے دفاعی معاہدے کی کیا اہمیت ہے؟
  • پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے: خواجہ آصف
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوزپاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
  • 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہوگی، نیول چیف
  • ’وہ کرتے ہیں مگر بتاتے نہیں‘ ٹرمپ نے پاکستان کو ایٹمی تجربات کرنے والے ممالک میں شامل قرار دیدیا
  • کینیڈا اور فلپائن کا دفاعی معاہدہ، چین کو روکنے کی نئی حکمتِ عملی