پاک سعودی معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت کی مقدس ذمہ داری پاکستان کے نصیب میں آئی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ ایک سعادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے اس تاریخی معاہدے کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کو جاتا ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کے وقار اور عزت میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سعودی سرزمین پر پاکستانی پرچموں کی بہار دیکھنے کو ملی، جو اس معاہدے کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ اسی طرح پاکستان کی سرزمین میں ہر جگہ سعودی عرب کے پرچم لہرا رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک دور تھا جس میں پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہوا۔ اس وقت کے وزیراعظم ہر ملک میں جا کر یہی کہتے تھے کہ مجھے ہر چیز آپ سے بہتر معلوم ہے۔ ان کے مزاج میں تکبر تھا، فکر میں گہرائی نہیں تھی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، اور یہ معاہدہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کی اہمیت بھی بڑھی ہے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک مثالی ٹیم ورک کر رہے ہیں۔ اور سنگ میل عبور ہورہے ہیں۔ اس ٹیم کی کوششوں سے پاکستان عالمی تنہائی سے باہر نکلا۔
انہوں نے کہا کہ اب پوری دنیا کو ادراک ہوچکا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سنجیدہ ہے، انہیں اپنے ملک کا مفاد عزیز ہے۔وہ اس ٹیم کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ یہی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک سعودی دفاعی معاہدہ عطا اللہ تارڑ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک سعودی دفاعی معاہدہ عطا اللہ تارڑ معاہدے کے نتیجے میں پاکستان پاکستان کی پاک سعودی انہوں نے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ، کروڑوں ڈالرز کا منافع
پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوارساڑھے 6لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے جس میں سے سالانہ 58کروڑ ڈالرکی کھجور برآمد کی جا رہی ہے تاہم اگرضروری سہولیات میسر آجائیں تو برآمدی ہدف کو مزید بڑھایا جا سکتاہے۔ڈیٹ پام ہارویسٹ ٹریڈنگ اینڈ ایکسپورٹس کے ماہرین نے بتایاکہ پاکستان میں بہتر انتظامی خدمات اوردستیاب سہولیات کے باعث برآمدی کھجور کی رقم 26کروڑ ڈالر سے بڑھ کر حالیہ دو سالوں میں 58کروڑ ڈالر تک جا پہنچی ہے جس میں مزید اضافہ بھی ممکن ہیانہوں نے کہاکہ کھجور کی برآمد کے سلسلہ میں فی الوقت مناسب سہولیات نہ ہونے سے عالمی معیار کا مقابلہ کرنا مشکل ضرورہے لیکن ناممکن نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں پیدا ہونے والی کھجور اپنے بہترین معیار، ذائقے، لذت کے اعتبار سے دنیا کی اعلیٰ اقسام کی کھجور میں شمار ہوتی ہے لیکن اس کی پیکنگ اور پراسیسنگ کے نظام میں بہتری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔انہوں نے بتایاکہ اگر کھجور کی پیکنگ، پالشنگ، پراسیسنگ کے نظام کو بہتر بنا لیا جائے تو کم ازکم 100کروڑ ڈالر کی کھجور برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کا حصول یقینی بنایا جا سکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان 36ممالک کو کھجور برآمد کرتاہے جبکہ 4لاکھ ٹن سے زائد کھجور صرف پاکستان کے اندر ہی فروخت کر دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھجور کی پیداوار بڑھا کر اس کاروبار سے وابستہ افراد کو مزید برآمد کی ترغیب دینے کے علاوہ اندرون ملک اس کے نرخوں میں کمی لانا بھی ممکن ہو سکتاہے۔