وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گئے۔وزیر اعظم سینٹرل لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچے، وہ لندن میں قیام کے دوران برطانوی حکام اور پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جبکہ ہفتے کے روز اوور سیز پاکستانیز فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب کریں گے۔اس سے پہلے وہ کچھ دیر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا رکے تھے اور وہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی تھی۔ذرائع کے مطابق انہوں نے پاک سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔ نواز شریف علاج کے لیے ان دنوں جنیوا میں ہیں تاہم ان کا آئندہ چند روز میں لندن آنے کا امکان ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور عطا تارڑ بھی لندن پہنچے ہیں۔ وزیراعظم برطانیہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا جائیں گے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب میں تاریخی دفاعی معاہدہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان “اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ” طے پا گیا ہے جس پر وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت کسی بھی ملک پر جارحیت کو دونوں ممالک پر حملہ سمجھا جائے گا۔ علمائے کرام نے اس معاہدے کو امت مسلمہ کے اتحاد اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، سعودی تاریخی معاہدے سے آگاہ کیا
  • پاکستان اور سعودی عرب میں تاریخی دفاعی معاہدہ
  • پاکستان و سعودی عرب کا تاریخی معاہدہ
  • پاک ،سعودی عرب دفاعی معاہدہ دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگ میل ہے،نوازشریف
  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے
  • ایک کیخلاف جارحیت دوسرے پر بھی تصور، پاک فوج حرم شریف، روضہ رسولؐ کی محافظ: پاکستان، سعودی عرب میں تاریخی دفاعی معاہدہ
  • پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیر اعظم شہباز شریف سے پرجوش انداز میں گلے ملے
  • وزیراعظم شہباز شریف 3 ملکی دورے پر روانہ
  • وزیراعظم آج سے سعودیہ، امریکا اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونگے