شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
وزیراعظم لندن میں قیام کے دوران اعلیٰ برطانوی حکام سے ملاقات کریں گے۔ وہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا روانہ ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جنیوا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کیلئے قیام کیا، نواز شریف کا آئندہ چند روز میں لندن آنے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کے وفد میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور عطا تارڑ شامل ہیں، شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران اعلیٰ برطانوی حکام سے ملاقات کریں گے۔ شہبازشریف پاکستانی بزنس وکمیونٹی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی کمیونٹی کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا روانہ ہو جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔