کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔میزبان مالدیپ اور پاکستان کے درمیان میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، پاکستان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں مالدیپ کو1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کم بیک کر کے مسلسل 2 سیٹ جیتے، پاکستان کی کامیابی کا اسکور 15-16، 22-10 اور 7-6 رہا۔پاکستان کی جانب سے 11 پوائنٹس حاصل کرنے والے کاشف علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔صبح کے سیشن میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2سے شکست دی تھی، گزشتہ شب ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 0-2سے ہرایا تھا۔پاکستان نے اب تک کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایونٹ میں پاکستان کل جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف میچز کھیلے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں پاکستان پاکستان نے

پڑھیں:

اے ٹی پی چیلنجرز ایونٹ 24نومبرکو اسلام آباد میں ہوگا، اعصام الحق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان رواں ماہ پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ یہ ایونٹ 24 نومبر سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، اس سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے بعد ٹینس وہ دوسرا کھیل بن چکا ہے جس میں سب سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کریں۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر نے مزید کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹینس کی ترقی کے لیے مثبت رسپانس دیا ہے اور پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس کی لیز کا مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں محسن نقوی کے خصوصی شکر گزار ہیں۔

اعصام الحق نے بتایا کہ جونیئر پلیئرز کو پروموٹ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میکائل علی بیگ نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے جبکہ شایان آفریدی نے انڈر 12 اور میکائل بیگ نے انڈر 16 کے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کا مستقبل تابناک ہے اور ہم گرینڈ سلیم میں ان کی شمولیت کے لیے پرامید ہیں۔

اعصام الحق نے بتایا کہ رواں سال ہم نے پانچ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کروائے اور بارہ ٹیمیں بیرون ملک بھجوائیں، جبکہ آئندہ سال سات آئی ٹی ایف ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔

اعصام الحق نے کہا کہ 2026ء پاکستان میں ٹینس کا مصروف اور شاندار سال ہوگا۔ آئندہ سال پاکستان میں ٹینس لیگ بھی منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم خواتین ٹینس کی ترقی پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لیاری فٹبال اکیڈمی نے انڈونیشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست سنگا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
  • عالمی اسنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
  • ٹرمپ کے مطابق نیویارک میئر الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کی دو وجوہات ہیں
  • پاکستان رواں ماہ پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز ایونٹ کی میزبانی کرے گا، اعصام الحق
  • اے ٹی پی چیلنجرز ایونٹ 24نومبرکو اسلام آباد میں ہوگا، اعصام الحق
  • پاکستان کے ایتھلیٹ احمد عزیر نے آئرن مین 70.3 انطالیہ مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا
  • سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنیوالے نان فائلرز کی لسٹیں تیار
  • عالمی اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کے شاہد آفتاب کا فاتحانہ آغاز
  • مالدیپ نے نئی نسل کیلئے تمباکو نوشی پر پابندی لگا دی
  • شاہانہ زندگی گزارنے والے ممکنہ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرلی گئی