data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دمشق: شامی صدر احمد الشرع ایک تاریخی دورے پر نیویارک  پہنچ گئے،جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے،  یہ شامی قیادت کی جانب سے 1967 کے بعد پہلا موقع ہے کہ وہ اس عالمی اجلاس میں براہِ راست شریک ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق صدر الشرع اپنے قیام کے دوران کئی عالمی رہنماؤں اور سرکاری وفود سے ملاقاتیں کریں گے اور شام کی نئی پالیسیوں اور ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں شام کی داخلی اصلاحات، علاقائی تعاون اور عالمی تعلقات کو وسعت دینے جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

خیال رہےکہ  دمشق امریکا سے ان پابندیوں کے مستقل خاتمے کا خواہاں ہے جو اگرچہ جزوی طور پر نرم کی گئی ہیں لیکن اب بھی بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں، زیادہ تر پابندیاں 2019 میں منظور ہونے والے ایک امریکی قانون کے تحت لگائی گئی تھیں جس میں سابق صدر بشارالاسد کی حکومت کو خانہ جنگی کے دوران جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ دسمبر 2024 میں بشارالاسد روس فرار ہوگئے تھے جس کے ساتھ ہی بعث پارٹی کے چھ دہائیوں پر محیط اقتدار کا خاتمہ ہوگیا۔ اس کے بعد جنوری 2025 میں احمد الشرع کی قیادت میں ایک عبوری حکومت تشکیل دی گئی جس نے سیاسی و معاشی اصلاحات کا آغاز کیا اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے لندن سے نیو یارک کے لئے روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے لندن سے نیو یارک کے لئے روانہ, لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ پر برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا. وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کریں گے. اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں.

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک چلے گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لئے لندن سے نیو یارک کے لئے روانہ
  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت؛ وزیراعظم نیو یارک کیلئے روانہ
  • وزیراعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلیے لندن سے نیو یارک روانہ
  • اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وزیرِ اعظم 22 سے 26 ستمبر تک اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے
  • فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی لہر تیز کریں گے، ترک صدر
  • وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ
  • اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی شمولیت:تاریخی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور