گوشت کھانے اور یوم آزادی منانے کے درمیان کیا تعلق ہے، اسد الدین اویسی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے شہری حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے فیصلوں پر نظرثانی کریں، جس سے گوشت کی تجارت پر انحصار کرنے والوں کی روزی روٹی پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھارت کے مختلف میونسپل کارپوریشنوں بشمول گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی جانب سے 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر مذبح خانوں اور گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔ اسد الدین اویسی نے ایک پوسٹ میں یوم آزادی کے جشن سے گوشت کی کھپت کو جوڑنے کے پیچھے دلیل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی 99 فیصد آبادی اپنی خوراک میں گوشت کو شامل کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوشت پر پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ گوشت کی پابندی لوگوں کے آزادی، رازداری، معاش، ثقافت، غذائیت اور مذہب کے حق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ اسد الدین اویسی نے شہری حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے فیصلوں پر نظرثانی کریں، جس سے گوشت کی تجارت پر انحصار کرنے والوں کی روزی روٹی پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے ملک میں ذاتی آزادیوں اور ثقافتی تنوع کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اسد الدین اویسی نے ٹوئٹ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت بھر میں بہت سی میونسپل کارپوریشنوں نے حکم دیا ہے کہ مذبح خانے اور گوشت کی دکانیں 15 اگست کو بند کر دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظالمانہ اور غیر آئینی ہے، گوشت کھانے اور یوم آزادی کا جشن منانے میں کیا تعلق ہے، تلنگانہ کے 99 فیصد لوگ گوشت کھانے کے حق میں ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں متعدد بلدیات کی جانب سے اسی طرح کی ہدایات دے رہی ہیں۔
منگل کو مہاراشٹر میں چھترپتی سمبھاج نگر میونسپل کارپوریشن نے تہواروں کے پیش نظر دو دن، 15 اور 20 اگست کو شہری حدود میں مذبح خانوں، دکانوں اور گوشت فروخت کرنے والوں کی دکانوں کو بند کرنے کا اعلان کیا۔ دریں اثنا مہاراشٹر کے نائب وزیراعلٰی اجیت پوار نے بھی شہری اداروں کی جانب سے 15 اگست کو مذبح خانوں اور گوشت فروخت کرنے والی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دینے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پابندی لگانا غلط ہے۔ اجیت پوار نے کہا کہ اس قسم کی پابندیاں عام طور پر عقیدے سے متعلق حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی جاتی ہیں جیسے آشادھی ایکادشی، مہاشیو راتری، مہاویر جینتی وغیرہ، مہاراشٹر میں لوگ سبزی خور اور غیر سبزی خور کھانا کھاتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسد الدین اویسی نے یوم آزادی اور گوشت انہوں نے گوشت کی اگست کو کہا کہ کو بند
پڑھیں:
بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین شادی کیلئے کوٹ ادو پہنچ گئیں
فائل فوٹوکوٹ ادو کے علاقے سنانواں کے 2 نوجوانوں سے شادی کے لیے بلغاریہ اور جاپان سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین پاکستان پہنچ گئیں۔
دونوں خواتین نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوانوں سے نکاح کیا، خواتین قانونی نکاح کروانے کی غرض سے اپنے کاغذات مکمل کرنے کے لیے واپس اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئیں۔
بلغاریہ کی خاتون اسٹیفانُوا نے عدنان گورمانی سے شادی کی۔ ان کا نیا نام مریم رکھا گیا۔
جاپانی خاتون ایشی موتو آکی نے شعیب گشکوری سے شادی کی اور ان کا نیا نام دعا فاطمہ رکھا گیا۔
دونوں غیر ملکی خواتین نےمدرسہ جامعہ انوارالاسلام کوٹ ادو میں اسلام قبول کیا اور اسی مدرسے میں ہی ان دونوں کا شرعی نکاح بھی کیا گیا۔
دونوں جوڑوں کے وکیل کے مطابق مطلوبہ کاغذات مکمل ہونے کے بعد دونوں جوڑوں کا قانونی نکاح رجسٹر کروایا جائے گا۔