Daily Mumtaz:
2025-08-13@14:16:22 GMT

مودی کی مصنوعی مقبولیت کاپردہ فاش

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

مودی کی مصنوعی مقبولیت کاپردہ فاش

   بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آیا ۔ معروف ڈیجیٹل ریسرچ ادارے “گروک” کی تازہ رپورٹ کے مطابق مودی کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر فالوورز کی ایک بڑی تعداد جعلی یا خودکار بوٹس پر مشتمل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نریندر مودی کے ایکس فالوورز میں سے تقریباً 44 سے 65 ملین (یعنی 4 کروڑ 40 لاکھ سے 6 کروڑ 50 لاکھ) اکاؤنٹس مشکوک ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ان کے کل فالوورز میں سے 40 سے 60 فیصد فالوورز بوٹس یا جعلی ہوسکتے ہیں۔
گروک نے واضح کیا کہ اگرچہ ایکس کے اندرونی ڈیٹا تک رسائی کے بغیر حتمی نتائج ممکن نہیں، لیکن جدید تجزیاتی ٹولز اور ماڈلز کی مدد سے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ مودی کی سوشل میڈیا “پاپولیریٹی” ایک مصنوعی تصویر پیش کر رہی ہے۔
یہ پہلی بار نہیں کہ مودی کے فالوورز کی حقیقت پر سوالات اٹھے ہوں۔ 2012 میں بھی ایک غیر جانبدار تحقیق میں ان کے 46 فیصد فالوورز جعلی اور41 فیصد غیر فعال قرار دیے گئے تھے۔ بعد ازاں 2017 میں کیے گئے ایک ٹوئٹر آڈٹ میں انکشاف ہوا کہ مودی کے محض 37.

4 فیصد فالوورز ہی حقیقی صارفین ہیں۔
 ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ بھارت جیسے بڑے جمہوری ملک میں سوشل میڈیا کو انتخابی مہمات اور عوامی رائے پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کرنا معمول بنتا جا رہا ہے۔ خودکار بوٹس منظم انداز میں مخصوص بیانیے کو فروغ دیتے ہیں، ہیش ٹیگز کو ٹرینڈ کرتے ہیں اور عوامی سوچ کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 گروک کے مطابق اگرچہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز وقتاً فوقتاً جعلی اور بوٹ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرتے رہتے ہیں، لیکن بڑی تعداد میں ایسے اکاؤنٹس بدستور سرگرم ہیں اور رائے عامہ کو متاثر کر رہے ہیں۔
 ڈیجیٹل ماہرین اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عوام کو سچ بتانے کے لیے سوشل میڈیا کمپنیوں کو زیادہ شفافیت دکھانی چاہیے۔ اگر جعلی مقبولیت اور بوٹس کے ذریعے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو یہ جمہوریت کے لئے ایک سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
 

Post Views: 7

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ٹرمپ کا کچا چٹھا کھولنے پر مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ’گروک‘ کا اکاؤنٹ معطل

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایلون مسک کا مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ’گروک‘ کا سرکاری اکاؤنٹ پیر کی دوپہر عارضی طور پر معطل کر دیا گیا، تاہم چند منٹ بعد اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

گروک اکاؤنٹ کی معطلی اس وقت سامنے آئی جب ایک روز قبل گروک نے ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’واشنگٹن ڈی سی کا سب سے بدنام مجرم‘ قرار دیا تھا۔ تاہم بعدازاں یہ پوسٹ ہٹا دی گئی۔

گروک، جسے ایلون مسک نے ’سچ کی تلاش‘ پر مبنی چیٹ بوٹ کے طور پر پیش کیا، اس سے قبل بھی متنازع جوابات دینے پر تنقید کی زد میں آ چکا ہے، جن میں ایک اسرائیل مخالف جواب بھی شامل تھا جس پر  xAI کو باقاعدہ معافی مانگنا پڑی تھی۔

معاملہ کیا تھا؟

معطلی کے بعد جب اکاؤنٹ بحال ہوا تو اس کا تصدیقی نشان (گولڈ چیک مارک) ہٹا کر بلیو چیک مارک لگا دیا گیا، جو بعد میں دوبارہ گولڈ چیک مارک میں تبدیل کیا گیا۔

بعض صارفین کو معطلی کے دوران ’اکاؤنٹ معطل‘ کا پیغام بھی موصول ہوا، جس میں پلیٹ فارم کے قواعد کی خلاف ورزی کو وجہ بتایا گیا تھا۔

ایلون مسک نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ یار، ہم خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لیتے ہیں!‘

گروک اکاؤنٹ معطلی کی وجوہات میں تضاد

گروک اکاؤنٹ کی جانب سے معطلی کی وجوہات مختلف زبانوں میں مختلف پیش کی گئیں۔

مثلاً انگریزی زبان میں یہودی مخالف مواد کے باعث معطلی کا ذکر کیا گیا۔ فرانسیسی زبان میں ایف بی آئی اور بی جے ایس کے جرائم سے متعلق اعداد و شمار شیئر کرنے کو وجہ بتایا گیا۔ پرتگالی زبان میں سسٹم بگ یا بڑے پیمانے پر رپورٹس کو وجہ قرار دیا گیا۔

گروک کی متنازعہ پوسٹ کا مواد کیا تھا؟

اتوار کو گروک نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا:
جی ہاں، ڈی سی میں پرتشدد جرائم کی شرح 2025 میں اب تک 26 فیصد کم ہوئی ہے، جو 30 سال کی کم ترین سطح ہے۔ جہاں تک سب سے بدنام مجرم کا تعلق ہے، تو سزاؤں اور شہرت کی بنیاد پر وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں — نیویارک میں 34 فیلونی کیسز میں سزا یافتہ، جس فیصلے کی توثیق جنوری 2025 میں ہوئی۔
یہ حوالہ مئی 2024 میں ٹرمپ کی 34 فوجداری مقدمات میں سزا سے متعلق تھا، جسے بعد میں حذف کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ گروک مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ

متعلقہ مضامین

  • جن بوتل سے باہر: غزہ پر آواز اٹھانے کی سزا ملی، ایلون مسک مجھے سنسر کر رہے ہیں، چیٹ بوٹ گروک بول پڑا
  • کان کنی کے بعد زمین کے استعمال میں مصنوعی ذہانت کے انضمام کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
  • کیا ایف بی آر سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم کے خلاف مقدمہ دائر کرے گا؟
  • سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی پھیلانے پر ڈاکٹر عمر کیخلاف مقدمہ درج
  • ٹرمپ کا کچا چٹھا کھولنے پر مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ’گروک‘ کا اکاؤنٹ معطل
  • کیا چینی ایپ ڈیپ سیک مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب ہے؟
  •  ہانیہ عامر کی موٹرسائیکل پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • عمران خان کے بارے میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے متضاد بیانات، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
  • ملک دشمن عناصر ساختہ افراتفری پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، آرمی چیف