Express News:
2025-09-24@22:18:11 GMT
کراچی، سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن فراڈ، جوئے میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
کراچی:
نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نےکارروائی کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعےآن لائن فراڈ اور جوئے کا دھندہ چلانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن فراڈ اور جوئے کا نیٹ ورک بےنقاب کیاگیا اور پی ای سی ایچ ایس میں کی گئی کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ملزم ساگر کمار جوئے کی ویب سائٹس چلانے میں ملوث ہے اور سائبر اسپیس کے ذریعے آن لائن سٹہ بازی کرائی جاتی تھی۔
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزم سے قبضے میں لیے گئے موبائل اور دیگر آلات سے میچزکے دوران سٹے بازی کے شواہد بھی ملے ہیں اور ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید گرفتار‘ بازیابی کیلئے درخواست دائر
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو گرفتار کرلیا گیا جن کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے دائر کی جنہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اس کیس کی سماعت آج ہی کی جائے۔ بتایا جارہا ہے کہ فلک جاوید کو رات گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم اس حوالے سے ان پر کس نوعیت کا مقدمہ قائم کیا گیا ہے اس کے بارے میں تاحال کچھ بھی واضح نہیں ہوسکا تاہم مبینہ طورپر ان کی گرفتاری پیکا ایکٹ کے تحت بتائی گئی اور گرفتاری سے قبل فلک جاوید کی طرف سے اپنے شوہر کو اطلاع دی گئی تھی کہ انہیں گرفتار کرنے آئے ہیں۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ فلک جاوید خان کو جس وقت گرفتار میں کیا گیا تو وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے چند رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھیں جہاں سے انہیں 27 ستمبر کو عمران خان کے علان کردہ پاکستان تحریک انصاف کے پشاور میں ہونے والے جلسے کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم اسلام آباد پولیس نے اچانک چھاپہ مار کر انہیں مبینہ طورپر اپنی حراست میں لے لیا۔