کیریئر کے آغاز میں نامناسب پیشکش ہوئی، ژالے سرحدی کا کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے بتایا کہ انہیں کی گئی پیشکش بہت جارحانہ نہیں تھی، مگر پیشکش ضرور تھی اور یہ بات انہیں ایک ایسے ہدایتکار نے کہی تھی جو آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہا ہے۔
اداکارہ کے مطابق ہدایتکار نے انہیں ایک پروجیکٹ کے لیے یہ کہہ کر مسترد کیا کہ وہ بہت لمبی ہیں، حالانکہ قد کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بعد ازاں اسی ہدایتکار نے انہیں یہ تجویز دی کہ اگر وہ اپنا پسندیدہ کردار حاصل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کچھ سمجھوتہ کرنا ہوگا، جیسا کہ دیگر خواتین کرتی ہیں۔
ژالے نے بتایا کہ اس گفتگو پر انہوں نے سخت ردِ عمل دیا اور واضح کیا کہ وہ صرف اپنی تعلیم کے اخراجات پورے کرنے کے لیے شوبز میں کام کر رہی ہیں اور اگر کسی نے دوبارہ ایسی بات کی تو وہ تھپڑ مار دیں گی۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ عورت کی کمائی میں برکت ہوتی ہے اور انہوں نے اپنی تعلیم اور شادی خود کی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-27
لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اتوار کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق گورنر پنجاب نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔