بجلی کے بِل اس قدر زیادہ آرہے ہیں کہ کسی کو بھی دل کا دورہ پڑسکتا ہے، نبیل ظفر
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
پاکستان شوبز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے ناقابل برداشت بلوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
نبیل ظفر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے موجودہ بل اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں دیکھ کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔
نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے گھر میں اضافی لائٹس یا پنکھا چلتا دیکھ کر فوراً انہیں بند کرنے کی تاکید کرتے ہیں، کیونکہ وہ بجلی کے بلوں سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب انہیں لگتا ہے جیسے اُن کے والد کی روح اُن کے اندر آ گئی ہے، کیونکہ وہ اکثر یہی کہتے ہیں کہ "بل بہت آئے گا بھائی"۔
اداکار نے بتایا کہ مہنگائی کی اس صورتحال سے تنگ آ کر انہوں نے گھر میں سولر سسٹم نصب کروا لیا ہے، لیکن جب کراچی میں بادل آتے ہیں تو سولر سسٹم ٹھیک سے کام نہیں کرتا۔
نبیل ظفر نے حالیہ دنوں کراچی میں بادلوں کی موجودگی پر بات کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ دل ہی دل میں بادلوں سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ یا تو برس جاؤ یا شہر چھوڑ دو تاکہ سولر چل جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نبیل ظفر بجلی کے ہیں کہ
پڑھیں:
بلوچستان میں بارشوں سے دو ماہ میں آٹھ افراد جاں بحق ، 17 گھر مکمل تباہ
کوئٹہ:پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں مون سون کے دوران جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، دوماہ کے دوران بارشوں کے باعث چار بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق کوہلو میں آسمانی بجلی اور دیوار گرنے سے مرد اور خاتون جان کی بازی ہارگئے، خضدار میں آسمانی بجلی اور چھت گرنے سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ژوب میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے تین بچوں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے، چھتیں گرنے سے 13 بچوں اور دو خواتین سمیت 16افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 41 گھروں کو نقصان پہنچا ان میں خضدار، ژوب، ہرنائی اور بارکھان میں 17گھر مکمل تباہ ہوگئے ہوگئے جب کہ 24 کو جزوی نقصان پہنچا۔