امریکا نے یوکرین کو میزائلوں کی ترسیل روک دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے اسلحہ کے اپنے ذخائر میں کمی کی وجہ سے یوکرین کو میزائلوں کی ترسیل روک دی ہے۔رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ یوکرین کو فضائی دفاعی میزائلوں اور دیگر جنگی سازوسامان کی کچھ کھیپوں کی ترسیل ان خدشات پر روک دی گئی ہے کہ امریکا کے پاس اپنے اسلحہ کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی میں اس کمی کا اعلان سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کیا تھا جس کے مطابق جس اسلحہ اور دیگر فوجی سازو سامان کی ترسیل روکی گئی ہے اس میں روسی ڈرونز اور پروجیکٹائلز کو گرانے میں
مدد دینے والے ایئر ڈیفنس انٹرسیپٹرز شامل ہیں۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کے لئے فوجی امداد کی ترسیل جاری رکھنے کے حوالے سے اختیارات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منتقل کر رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
باجوڑ میں خوارج کی جانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف
باجوڑ میں خوارج کی جانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج نے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں بنا رکھی تھیں، جنہیں اسلحہ ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ خوارجین انہی گھروں میں چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیاں کرتے رہے۔
حالیہ آپریشنز کے دوران ان سرنگوں اور اسلحہ کے بڑے ذخائر برآمد کر کے ثبوت کے طور پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ٹھوس شواہد کے باوجود بعض شرپسند عناصر سکیورٹی فورسز پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہیں، جو یا تو زمینی حقائق سے لاعلمی کا نتیجہ ہے یا دانستہ چشم پوشی۔
فتنۃ الخوارج کی جانب سے شہریوں اور ان کے گھروں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔