معروف ٹک ٹاکرکاشف ضمیر کو اسلحے کی نمائش کرنے پر گرفتارکرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
معروف ٹک ٹاکرکاشف ضمیر کو اسلحے کی نمائش کرنے پرگرفتار کرلیا گیا۔
ٹکرٹاکرکاشف ضمیرکو سی سی ڈی اقبال ٹاون نےگرفتارکیا،کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج ہیں،ٹک ٹاکر کیخلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے۔
سی سی ڈی نےکاشف ضمیر کے 13گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا،اور اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا، کاشف ضمیر کی باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہورہی تھیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخوارست، پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع
—فائل فوٹوانسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے آج بھی مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا۔
دوران سماعت شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوشن ضمانت پر فیصلے کو لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے، ان سے پوچھیں ہر بار وعدہ کرتے ہیں ریکارڈ پیش کیوں نہیں کرتے؟
جس کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔