data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ، یہ اضافہ قابل قبول نہیں ہے ،حکومت نے ایک ماہ کے اندر پیٹرول کی قیمت 14 میں روپے اور ڈیزل کی قیمت 17 روپے اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا اور عوام کی قوت خرید مزید کم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ جائیں گی جبکہ معیشت شدید مشکلات کا شکار ہو گی ، حکومت کے اس اقدام سے بجلی مزید مہنگی ہو گی جس سے کاروبار کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو گا جبکہ ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کی لاگت مزید بڑھ جائے گی جو شدید مہنگائی کا باعث بنے گی۔صوبائی امیر نے ایک بیان میں مزید کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر عاید تمام ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ کرے اور کاروبار، عوام اور معیشت کو تباہی سے بچانے کے لیے تیل کی قیمتوں میں موجودہ اضافے پر فوری نظرثانی کرے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا بوجھ عام شہریوں پر پڑے گا جو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔وفاقی بجٹ عوام کے لیے مہنگائی کا نیا طوفان لارہا ہے،یہ غربت نہیں غریب مکاؤ وفاقی بجٹ ہے‘ جب سے ملک میں پی ڈی ایم ٹولے پر مشتمل جماعتوں کی جعلی حکومت قائم ہوئی ہے تب سے ہوشربا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔چینی 200سوروپے کلو، گیس، پیٹرول سمیت تمام اشیا خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں لیکن جعلی حکمران مہنگائی میں کمی کے جھوٹے دعوے کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ایک طرف وزیروں،مشیروں، اسمبلی ممبران، اسپیکر، سینیٹ چیئرمین کی تنخواہوں میں 200فیصد سے زاید اضافہ کیا گیا تو دوسری جانب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ کرنے کے بجائے مزید ٹیکس اور گیس،پیٹرول سمیت ہر چیز مہنگی کرکے عوام سے جینے کا بنیادی حق بھی چھین لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں مہنگائی کا عوام کی

پڑھیں:

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔
  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
  • وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • عوام کے لیے بُری خبر: ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا
  • مہنگائی میں پھرسے اضافہ، ایک ہفتےمیں کونسی چیزکتنی مہنگی ہوئی؟
  • بلوچستان ہائیکورٹ: ٹرانسپورٹ پر پابندی کا حکم فوری واپس لینے اور محفوظ علاقوں میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا حکم
  • 14 اگست کا مبارک دن اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، کاشف سعید شیخ
  • ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمت میں اس بار کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟ عوام کے لئے بڑی خبرآگئی