مئی کے مقابلے میں جون میں مہنگائی کتنے فیصد بڑھی؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی کے مقابلے میں جون میں مہنگائی صفر اعشاریہ 23 فیصد بڑھی ہے۔ یوں جون میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 3 اعشاریہ 23 رہی۔
ماہانہ بنیادوں پر جون میں شہروں میں مہنگائی میں صفر اعشاریہ 08 فیصد اور دیہات میں ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ47 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد شمار کے مطابق جون میں شہریوں میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد اور دیہات میں مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ٹماٹر، آلو، پیاز، انڈے، گڑ، چاول، گندم کا آٹا، چینی، تازہ پھل اور دودھ مہنگا ہوا جبکہ مرغی، تازہ سبزیاں، سرسوں کا تیل، دالیں اور کھانے کا تیل سستے ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں مہنگائی کی شرح
پڑھیں:
حکومت چاہتی ہے مہنگائی کم کی جائے،آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی: مشیر وزیراعظم
فیصل آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آج مہنگائی، غربت سے عام آدمی ناراض اور غصے میں ہے، یہ مہنگائی ہماری لائی ہوئی نہیں، حکومت چاہتی ہے کہ مہنگائی کم کی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا نفرت، بغض اور کینے کی سیاست نے ملک کوْ کچھ نہیں دیا۔ جو دوسرے کیلئے گڑھا کھودتا ہے وہ خود اس میں گرتا ہے، گڑھے میں گر کر واویلا کرتا ہے جو کرو گے وہ بھرو گے، ایک حکومت نے میرے خلاف ناجائز ہیروئن کا کیس بنایا، نفرت اور سازشیں کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، ان کے چار سالوں میں ملک میں کیا بہتری اور ترقی ہوئی؟کرپشن ختم کرنے کا نعرے لگانے والوں کے دور میں فرح گوگی، پنکی پیرنی جیسے کردار سامنے آئے۔ معرکہ حق کی کامیابی کی وجہ سے دنیا میں ملک کی عزت ہے، بھارت دنیا میں رسوا ہوا جو عزت ملی ہے اس سے ہمارے معاشی حالات بہتر ہونگے۔