data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ماہ محرم الحرام شروع ہونے کے باوجود سچل سرمست ٹائون کی یونین کونسل 105کے علاقہ امریکن کواٹرز میں پینے کے پانی کی فراہمی بحال نہیں کی گئی،گذشتہ ایک ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کا ترس گئے۔غریب علاقہ مکین دور دراز کے علاقوں سے پانی لاکر اپنی ضروریات پوری کر رہے ہیں یا پھر زمینی (بورنگ) کا زہریلا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور اب صورتحال اس نہج کو پہنچ چکی ہے کہ مساجد میں بھی وضو کیلئے پانی دستیاب نہیں ہے۔ یونین کونسل 105کے علاقہ امریکن کواٹرز کے مکین عید الاضحی کے موقع پر بھی پینے کے پانی سے محروم تھے اور شکایت کے باوجود واٹر کارپوریشن کے ایس ڈی اوفراہمی آب لطیف آباد کے کان پرجوں تک نہیں رینگ رہی ہے اورپینے کے پانی کی فراہمی بحال کرنے سے گریزاں ہیںجبکہ امریکن کواٹرز میں پینے کے پانی کی قلت کے سبب لوگوں نے غیر معیاری فلٹر پلانٹس نصب کر لئے ہیں جہاں زمین کے نمکین پانی کو کیمیکل کے ذریعے میٹھا کرکے 50روپے فی گیلن فروخت کر رہے ہیں جس کے استعمال سے لوگ پیٹ اور جلد کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔پانی کی قلت کے حوالے سے علاقہ مکینوں نے سچل سرمست ٹائون کے چیئرمین تاج ولی کو بھی کئی بار شکایت کی ہے لیکن ٹائون چیئرمین بھی علاقہ مکینوں کی شکایت کا کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں ہیں۔ اس حوالے سے امریکن کواٹرزکے مکینوں نے بتا یا کہ سائٹ ایریاسے امریکن کواٹرز آنے والی پینے کے پانی کی لائن میں واٹر کارپوریشن کے ایس ڈی او اور دیگر افسران نے فیکٹریوں کو بھی غیر قانونی کنکشن دے دیئے ہیں جس کی وجہ سے امریکن کواٹرز یوسی105کی اندرونی گلیوں میں پانی نہیں پہنچ رہاہے اور لائن کا تمام پانی فیکٹریوں میں نصب ہیوی موٹریں کھینچ لیتی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین پینے کے پانی سے محروم ہیں۔امریکن کواٹرز کے مکینوں نے میئر حیدرآباد کاشف علی شورو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین اور سی ای او واٹر کاروپریشن حیدرآباد طفیل احمد ابڑو سے اپیل کی کہ علاقائی پانی کی لائن سے فیکٹریوں کا دیئے جانے والے غیر قانونی کنکشن کا نوٹس لیاجائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پینے کے پانی کی علاقہ مکین

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • زباں فہمی289؛ میں بھی رانی، تُو بھی رانی........
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا