سندھ کابینہ میں ردو بدل متوقع، سعید غنی سے بلدیات کی وزارت واپس لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ کابینہ میں رد و بدل کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں، جس کے تحت سعید غنی کی وزارت میں تبدیلی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وزرا کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں سعید غنی، جام خان شورو اور اسماعیل راہو بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر محنت شاہد تھہیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ بدین سے منتخب ایم پی اے اسماعیل راہو کو کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ اسی طرح سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جام خان شورو کو اضافی طور پر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا قلمدان دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم کا استثنیٰ سے انکار، ترمیمی شق واپس لینے کاحکم
چند سینیٹرز نے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی
معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ،میں نے یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے، شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق واپس لینے کا حکم دیا ہے ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد باکو سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ اتوار کو ایکس پر ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا ہے کہ میری پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔ معزز سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، میں نے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔